the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، یکم جون (یو این آئی) ریختہ فاؤنڈیشن نے اردو زبان سیکھنا اور سمجھنا آسان بنانے کے لئے ریختہ لغت تیار کی ہے جو تین زبانوں اردو، ہندی اور انگریزی میں ہے اور اسے دنیا میں کہیں بھی مفت استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ریختہ فاؤنڈیشن کے سنجیو سراف نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں ملک میں اردو زبان اور شاعری کے شائقین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور یہ رجحان پوری دنیا میں پھیلاہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں کچھ لوگ قارئین اور سامعین کی حیثیت سے اردو زبان سے وابستہ ہیں، وہیں بہت سارے لوگ ایسے ہیں جن کی دلچسپی اردو زبان اور اسکرپٹ سیکھنے، شاعری سمجھنے، تحقیق اور بہت ساری وجوہات پر



مبنی ہے۔ اس طرح کا وقت کسی بھی زبان کے لئے بہت اہم ہوتا ہے اور اس زبان کی جامع لغت ایک ضرورت بن جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اردو زبان لغت کے معاملے میں ایک غریب زبان رہی ہے۔ زیادہ تر لوگ جو اردو زبان سے محبت کرتے ہیں وہ اس کی رسم الخط سے آگاہ نہیں ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اس حقیقت کو جاننے کے باوجود ابھی تک اس سمت میں کوئی تفصیلی کام نہیں کیا جاسکا تھا۔ لیکن اب ریختہ فاؤنڈیشن کی جانب سے اس جانب ایک قابل ستائش پہل کی گئی اور اس تدوین شدہ ورچوئل لغت اپنی نوعیت کی پہلی کاوش ہے جو تین زبانوں اور رسم الخط میں دستیاب ہے۔ دنیا میں کہیں سے بھی یہ لغت مفت میں استعمال کے لئے rekhtadictionary.com پر دستیاب ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.