بچوں کی آن لائن جنسی ہراسانی روکنے کے لیے مباحثہ کا اہتمام
بھوپال،14جولائی (یو این آئی)ریاست میں بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے واقعات کے مد نظر انڈیا چائلڈ پروٹیکشن فنڈ (آئی سی پی ایف) نے آج یہاں مدھیہ پردیش کے خواتین اور بچوں کی بہبود کے محکمے کے ساتھ اس سے نمٹنے کے طریقوں پر ایک
مباحثہ کا اہتمام کیا بچوں کو آن لائن خطرات سے بچانے کی سمت میں ملک میں اس نوعیت کے مشترکہ اقدامات اور پیش قدمی کو انتہائی اہم اور ضروری قرار دیتے ہوئے آئی سی پی ایف کے سی ای او اور سابق ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، اتر پردیش او پی سنگھ نے کہاکہ آن لائن بچوں کا جنسی استحصال بڑھ رہا ہے اور یہ ایک منظم جرم ہے۔