the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
فیض احمد فیض کی نظموں کی پیش کشی اور تجزیہ
 پروفیسر علی جاوید صدارت کریں گے

حیدرآباد، 15/ اگست (پریس نوٹ)”بازگشت“آن لائن ادبی فورم کی جانب سے آج مشہور ترقی پسند شاعر فیض احمد فیض کی نظمیں ”مجھ سے پہلی سی محبت“، ”رقیب سے“، ”موضوع سخن“ اور ”تنہائی“ ممتاز ٹی وی فنکار جناب جاوید نسیم پیش کریں گے۔معروف ترقی پسند نقاد،قومی اردو کونسل کے سابق ڈائرکٹر اور دہلی یونیورسٹی کے سبک دوش استاد پروفیسر علی جاوید اس اجلاس کی صدارت کریں گے۔ بزرگ نقادپروفیسر رحمت یوسف زئی سابق استاد حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی اورنئی نسل کے ادیب، شاعر اور مترجم ڈاکٹر سید محمود کاظمی استاد شعبہئ ترجمہ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد ان نظموں کا تجزیہ پیش کریں گے۔”بازگشت“ کے سرپرست پروفیسر بیگ احساس کی اطلاع کے بموجب”صالح اور معیاری ادب کی قرأت، تفہیم، تعبیر، ترویج اور فروغ کے لیے ”بازگشت“ 



آن لائن ادبی فورم کا قیام عمل میں آیا ہے۔ اس کی جانب سے اردو کے کلاسیکی ذخیرے سے ہر ہفتے شنبہ کی رات 8 بجے گوگل میٹ پر کوئی شاہکار تخلیق یا تحریر پیش کی جاتی ہے۔ اس فورم کے تحت افسانہ، خاکہ، انشائیہ، نظم، غزل یا کسی دیگر تخلیق/تحریر کی قرأت کے بعد قلم کار کا مختصر تعارف پیش کیا جاتا ہے۔ بعد ازاں پیش کردہ تخلیق یا تحریر پر گفتگو ہو تی ہے۔
اس آن لائن ادبی فورم کی انتظامیہ کمیٹی میں سرپرست پروفیسر بیگ احساس کے علاوہ ڈاکٹر فیروز عالم (استاد شعبہئ اردو، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد)، ڈاکٹر گل رعنا (استاد شعبہئ اردو، تلنگانہ یونیورسٹی، نظام آباد) اور ڈاکٹر حمیرہ سعید (پرنسپل، گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن، سنگا ریڈی) شامل ہیں۔ شائقین ادب سے التماس ہے کہ مندرجہ ذیل لنک کے ذریعے پروگرام میں شرکت کریں۔  https://meet.google.com/sji-msbk-qdk  پروگرام ٹھیک آٹھ بجے رات گوگل میٹ پر منعقد ہوگا۔
ڈاکٹر فیروز عالم
9908201880
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.