: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد،6 مارچ (یو این آئی) ادب گاہ کے زیر اہتمام ممتازقلمکار، ماہرین ادب اطفال جناب ڈاکٹر عاکف سنبھلی اور جناب سراج عظیم کے اعزاز میں ایک ادبی نشست (نثری و شعری) 7 مارچ اتوارکو شام 6 بجے ''کاشانہ وحید'' سکنڈ فلور نزد والٹا ہوٹل مغل پورہ حیدرآباد میں، منعقد ہوگی، ڈاکٹر سید عباس متقی صدارت کریں گے، صدر بزم جناب سردار سلیم افتتاحی کلمات پیش کریں گے، جناب سیف نظامی، ڈاکٹر سید عبدالمھیمن قادری لاابالی، ڈاکٹر جاوید کمال مہمان خصوصی ہوں گے، نواب وقار الدین علی خان بہادر، جناب واحد علی خان ایڈوکیٹ،جناب فاروق
طاہر، ڈاکٹر مختار احمد فردین، جناب حبیب امام قادری کے علاوہ ممتاز ادبی شخصیات جناب ظفر فاروقی، جناب نور الدین امیر، جناب سید یوسف روش، جناب فرید سحر، جناب محبوب خان اصغر، ڈاکٹر معین افروز، جناب سید تمجید حیدر، جناب کوکب ذکی، جناب قاری انیس احمد، وحید پاشاہ قادری، جناب لطیف الدین لطیف، ریاست علی اسرار، ساجد سنجیدہ، جناب قابل حیدرابادی، سید ماجد خلیل، سلطان محمود ایڈوکیٹ، سید سہیل عظیم، سراج یعقوبی، اسماعیل قدیر اور دیگر ارباب ذوق شرکت کریں گے، مدعو ادبا، شعراء اور مدعو سامعین سے بپابندی وقت شرکت کی خواہش ہے۔