اعتماد:
سید غلام احمد حسین کی قیادت میں تلنگانہ وقف بورڈ کے عملہ نے بیرسٹر اسد الدین اویسی سے ملاقات کی۔
بیرسٹر اسد الدین اویسی صاحب کی نمائندگی پر سید غلام احمد حسین کے ساتھ مزید ملازمین کو وقف بورڈ کے عملے میں مستقل کر دیا گیا۔ جس
کا ملازمین نے دارالسلام پہنچ کر محترم الحاج بیرسٹر اسد الدین اویسی سے ملاقات کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
بیرسٹر اسدالدین اویسی صاحب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان ملازمین کو مبارکباد دی اور کہا کہ اپنے عہدے اور فرائض میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی خدمات ایمانداری سے انجام دیں۔