حیدرآباد، 29 ستمبر (یو این آئی) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے ریگولر کورسز میں میرٹ کی اساس پر یو جی، پی جی کورسز توسیع شدہ آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔
یونیورسٹی کی ویب سائٹ manuu.edu.in پر آن لائن فارم اور ای پراسپکٹس دستیاب
ہیں۔
پوسٹ گریجویٹ پروگرامس میں اُردو، انگریزی، ہندی، عربی، مطالعات ترجمہ ،فارسی ؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات،سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سماجیات؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی) شامل ہیں۔