نئی دہلی، 6 جنوری (یو این آئی) دہلی حکومت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے پیش نظر نرسری میں داخلے کی مدت دو ہفتے تک بڑھا دی ہے دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسودیا نے جمعرات کو ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی انہوں نے کہا کہ کووڈ کے موجودہ حالات کے پیش نظر دہلی کے پرائیویٹ اسکولوں میں نرسری/ داخلہ سطح کی
کلاسوں میں داخلے کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ میں دو ہفتے کی توسیع کی جا رہی ہے۔
قومی راجدھانی میں پرائیویٹ اسکولوں میں نرسری کلاسز میں داخلے کا عمل 15 دسمبر سے شروع ہوا تھا اور درخواستوں کی آخری تاریخ 7 جنوری ہے۔
وزیر صحت ستیندر جین نے کہا ہے کہ دہلی میں کورونا کی تیسری لہر آچکی ہے۔