نئی دہلی،16اکتوبر(ذرائع) قومی امتحانات ایجنسی (این ٹی اے) نے نیٹ یو جی 2020 امتحان کے نتائج اعلان کردیئے ہیں- امتحان میں شامل ہوئے 14 لاکھ سے ذیادہ امیدوار اپنے نتائج پورٹل پر چیک کرسکتے ہیں-
ntaneet.nic.in
میڈیکل ادارے کے انڈرگریجویٹ
پروگرام میں داخلے کے لیے منعقد کروائی جانے والے امتحان نیٹ کے نتائج ایک سال تک ویلیڈ رہتا ہے- اس اسکور کے ذریعہ ہندوستان کے میڈیکل کالجوں اور نجی اداروں میں داخلہ لیا جاسکتا ہے- یہ امتحان قومی امتحانی ایجنسی یعنی این ٹی اے کی طرف سے منعقد کروائی گئی تھی-