نئی دہلی، 22 جنوری (یو این آئی) مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال ’نیشنک‘ نے کویمبٹور کے اویناشیلِنگم انسٹی ٹیوٹ فار ہوم سائنس اینڈ ہائر ایجوکیشن فار ویمن کے 23 ویں تقریب تقسیم اسناد پر طلبہ کو ان کی ڈگری پوری کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اپنی صلاحیت کو پہنچاننے اور جدت اور اختراعیت کے ساتھ
امپاورمنٹ کے عمل میں سرگرم رہیں اور حاصل علم کو ملک کے ہر شعبے میں لے جانے کی کوشش کریں۔
ڈاکٹر نیشنک نے ڈگری حاصل کرنے والی طالبات کو بلا خوف و خطر آگے بڑھنے کو ترغیب دیتے ہوئے کچھ باتوں پر عمل درآمد کرکے زندگی میں کامیابی حاصل کر سکتی ہیں۔
پہلی، آپ یہ سمجھنے کی کوشش کریں کہ آپ کیا کرنے جا رہی ہیں۔