the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 5جولائی (یو این آئی) تعلیم کے مرکزی وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریا ل نشنک نے وزیراعظم نریندر مودی کے 2026-27تک ہر ایک بچے کو کلاس تین بنیادی خواندگی اور اعدادکا علم فراہم کرنے کا وزن مکمل کرنے کی طرف ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے پیر کو یہاں پر ورچول طریقہ سے ’نپون بھارت‘ نامی نیشنل فاونڈیشنل لٹریسی اینڈ نیومریسی مشن کا آغاز کیا۔
ڈاکٹر نشنک نے ’نپن بھارت‘ مشن میں پری اسکول سے لیکر تیسری جماعت تک کے تین سے 9برس کی عمر کے بچوں پر فوکس کیا جائے گا اور کلاس چار اور پانچ کے ان بچوں کو اضافی تعلیم کا سامان فراہم کیا جائے گا جنہوں نے بنیادی مہارت حاصل نہیں ہوسکی ہے۔
اس موقع پر خواندگی اور اعداد علم کی اہمیت کو سمجھاتے ہوئے وزیر نے کہاکہ میرا



خیال ہے کہ خواندگی اور اعداد کی مہارت اچھی بنیا سینئر کلاسوں میں بچے کی تعلیم پر مثبت اثر ڈالتی ہے اور تعلیم میں بچے کی دلچسپی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ ملک کے تمام بچوں کو اس کی بنیادی سمجھ کو تیار کرنے کے لئے ہمارے وزیراعظم نے اس مشن کو شروع کرنے کے لئے گزشتہ سال ستمبرمیں منعقدہ ٹیچرس فیسٹول کے موقع پر اپنا ویزن تمام کے ساتھ شیئر کیا تھا۔
ڈاکٹر نشنک نے مزید کہاکہ خواندگی اور اعداد سائنس کی سیدھا اثر بالغان کی آمدنی اور آئندہ نسل کے لئے بہتر صحت جیسے ان کی مستقبل کی زندگی کے نتائج پر پڑتا ہے۔بنیادی خواندگی کے اسی اہم پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے سال 2021-22کے لئے 2130.66کروڑ روپے کی منظوری بجٹ مختص کے ساتھ مکمل تعلیم کے تحت نپون بھارت کی شروعات کی جارہی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.