نئی دہلی، 20اکتوبر (یو این آئی) تعلیم کے مرکزی وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے این آئی ٹی جمشید پور کے 60برس مکمل ہونے پر ادارہ میں ڈائمنڈ جوبلی لیکچر ہال کمپلکس کا افتتاح کیا۔
ڈاکٹر نشنک نے این آئی ٹی جمشید پور کی طرف سے کئے گئے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ
12محکموں کے ساتھ این آئی ٹی جمشید پور ہر برس تقریباً 1300طلبا کو ہمہ جہتی تعلیم فراہم کررہا ہے اور تعلیم، تحقیق، تکنالوجی، انوویشن کے ساتھ ساتھ انٹرپرینیورشپ کے شعبہ میں بھی ملک کے بہترین مرکز کے طورپر ابھر رہا ہے۔
اس برس اس ادارہ نے فی فیکلٹی1.61پبلی کیشن اور مجموعی طورپر 234اشاعات کی ہیں۔