the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 30 مارچ (یواین آئی) مرکزی وزیرتعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال ’نشنک‘ نے آج یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ آئی آئی ایم جموں میں آنندم: سنٹر فار ہیپی نیس کا افتتاح کیا ڈاکٹر نشنک نے کہا، ’’آج کی اس متحرک دنیا میں جہاں ہم روز نئے نئے چیلنجز کا سامنا کررہے ہیں۔ خصوصاً کورونا جیسی وبا کی وجہ سے نئے چیلنجز کے پیش نظر سبھی کو خاص طور سے طلباء کو اپنی ذہنی صحت پر توجہ دینی ہوگی۔ ذہنی صحت کے بارے میں لوگوں کو حساس بنانا اور انہیں اسے جسمانی صحت کے مساوی ہی اہمیت دینے کے لئے حوصلہ افزائی کرنا،



انتہائی اہم ہے۔ ایسے حالات میں آئی آئی ایم جموں میں خوشی پر مبنی یہ مرکز پوری طرح سے ذہنی فلاح کے لئے وقف ہے۔ یہ اپنے آپ میں ایک نرالی پہل ہے اور یقیناً یہ اپنے قیام کے مقصد کو پوراکرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس بات میں بالکل بھی شک نہیں ہے کہ خوش افرادزیادہ تخلیقی ہوتے ہیں۔ اسی طرح جب کوئی طلبہ مثبت توانائی کا جذبہ پیداکرتا ہے، تو اس میں سیکھنے کی خواہش، مثبت نقطہ نظر، عزم مصمم اور معاشرتی وابستگی کی بھی ترقی ہوتی ہے۔ دراصل حقیقی خوشی اور مثبتیت کا ذریعہ کہیں دورنہیں ہے، بلکہ ہمارے اندر ہی موجود ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.