نئی دہلی ، 23 نومبر(یواین آئی) مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک نے پیر کو ایک آن لائن پروگرام میں آل انڈیا کونسل برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) اور اے آئی سی ٹی ای ٹریننگ اینڈ لرننگ (اٹل) اکیڈمی کے 46ویں آن لائن اٹل فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کا افتتاح کیا۔
ڈاکٹر نشنک نے بتایاکہ "مجھے
خوشی ہے کہ آل انڈیا کونسل برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن تکنیکی تعلیم میں معیار کی بہتری کو فروغ دینے کے لئے ہمیشہ تیار رہا ہے اور اساتذہ کی مجموعی ترقی کے لئے مسلسل کوشاں ہے۔
پورے ملک میں اٹل اکیڈمی کے ذریعہ منظور شدہ اداروں اور دیگر ممتاز اداروں کے فیکلٹی اراکین کو ترغیب دینے اور ان کی تربیت دینے کا یہ انوکھا قدم ہے۔