the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 18 جنوری (یو این آئی) مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک نے آج یہاں اس برس کا پہلا تعلیمی تبادلہ خیال کیندریہ ودیالیہ کے طلبا کے ساتھ کیا جس میں انہوں نے طلبا کے سوالوں کے جواب دینے کے علاوہ انہیں ان کے امتحانات کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔
ڈاکٹر نشنک نے کہا ’’میں سمجھتا ہوں کہ اسکول بند ہونے سے تعلیم متاثر ہوئی ہے لیکن آپ کے اساتذہ اور ہماری کوششوں سے ہم نے آن لائن تعلیم کے ذریعہ اس نقصان کی تلافی کی ہے۔ آپ سبھی نےھ اس وبا کے دوران تکنیک کا بہتر استعمال کرنا سیکھا اور اس سے آپ سبھی کچھ نہ کچھ تخلیقی کام کررہے ہیں۔ آپ لوگوں نے انفارمیشن اور کمیونی کیشن تکنیک اور سائنس کے امتزاج کا پوری طرح فائدہ اٹھایا۔ آپ سبھی قابل ستائش ہیں کیونکہ آپ نے اپنے سامنے تعلیم کے شعبے میں آنے والی تبدیلیوں کا اختیار کرتے ہوئے بدلاؤ کا ایک نیا باب رقم کیا‘‘۔
انہوں نے طلبا کو نئی قومی تعلیمی پالیسی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری قومی



تعلیمی پالیسی 21 ویں صدی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے آپ کو مکمل طور پر لیس اور اہل بنائے گی۔ نصاب میں سائنس اور ریاضی کے علاوہ بنیادی آرٹ، آرٹ، کھیل، زبان، ادب، تہذیب اور اقدار شامل ہوں گی۔
مرکزی وزیر نے ڈاکٹر کلام، گورو گووند سنگھ، نیتاجی سبھاش چندر بوس، سوامی وویکا نند جیسے عظیم افراد کے بارے میں طلبا کو بتاتے ہوئے انہیں ان کے بتائے ہوئے قومی کی تعمیر کی اقدار کو اختیار کرنے کی ترغیب دی۔
انہوں نے طلبا سے ان کی دلچسپی کے بارے، وہ کون سی کتاب پڑھ رہے ہیں، اس کے رول ماڈل کے بارے میں معلوم کیا اور یہ بھی پوچھا کہ اگر بچوں کو ایک دن کےلئے وزیر تعلیم بنا دیا جاجے تو ہو کیا تبدیلی لانا چاہیں گے۔ ان سوالوں پر طلبا نے کافی دلچسپی جوابات دیئے۔
انہوں نے کہا ’’آپ سب آتم نربھر بھارت کے بنیادی ستون ہیں اور پانچ ٹریلین ڈالر والی ایک مضبوط معیشت کا ہدف آپ کا سب سے مضبوط ارادوں اور کندھو پر ٹکا ہوا ہے اور مجھے آپ سب کی صلاحیت پر پورا اعتماد ہے‘‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.