نئی دہلی، 24 جون (یو این آئی) فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے کورونا کے عہد میں کالجوں اور یونیورسٹیوں کو امتحانات لینے اور نیا تعلیمی سیشن شروع کرنے کے لئے جاری
کردہ رہنما خطوط پر یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کو نظرثانی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
ڈاکٹر نشنک نے ٹوئیٹ کرکے یہ اطلاع دی ہیں۔
اس سے امتحانات کی منسوخی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔