the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی ، 15 اگست (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ نئی تعلیمی پالیسی طلباء نہ صرف اپنی جڑوں سے جوڑے گی بلکہ اسے ’’گلوبل سٹی زن‘‘ بننے کی پوری طاقت فراہم کرے گی۔
مسٹر مودی نے ہفتہ کے روز لال قلعہ کی فصیل سے 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ’آتم نربھر بھارت ، جدید ہندوستان اور نیا ہندستان بنانے کے ساتھ ساتھ ہنرمند اور خوشحال ہندوستان بنانے میں ملک کی تعلیم کی بہت اہمیت ہے۔ اسی سوچ کے ساتھ تین دہائیوں کے بعد ہم ایک نئی تعلیمی پالیسی دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک



بھر سے اس تعلیمی پالیسی کے استقبال کی خبریں موصول ہورہی ہیں اور ہمیں نئی ​​توانائی اور اعتماد فراہم کررہی ہیں۔ یہ تعلیمی پالیسی طلباء کو جڑ سے جوڑے گی لیکن ساتھ ہی ایک ’گلوبل سٹی زن‘ بنانے کی بھی صلاحیت دے گی۔وہ جڑوں سے جڑا ہوگا لیکن اس کا سر آسمان کی بلندیوں کو چھوئے گا۔
مسٹر مودی نے نئی تعلیمی پالیسی کی خصوصیات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اس میں نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن کی بھی بات کہی گئی ہے اور جدیدیت پر زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی کرنے کے لئے نئے جدید خیالات اور تحقیق کی ضرورت ہے، جدت سے ہمیں جتنا حوصلہ ملے گا اتنی ہی ہماری طاقت بڑھے گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.