نئی دہلی ،26مارچ(یواین آئی) اس بار کی نئی تعلیمی پالیسی نے ہنرمندی کے فروغ اور اختراع پر توجہ مرکوزکی ہے ۔تعلیمی نظام میں تبدیلی سے ایشیا کا مستقبل تابناک ہوگا۔تعلیم ہی واحد ذریعہ ہے جس سے عالمی سطح پر شناخت قائم کرنے کے قابل ہوسکتے ہیں ۔ان خیالات کااظہارجی 20 اور جی 7کے لیے ہندستان کے ایلچی سریش پربھونے یہاں ہندستان کی اہم مارکیٹ ریسرچ کمپنی ایشیا ٹوڈے ریسرچ کی طرف سے منعقد ایشیاایجوکیشن سمٹ ایوارڈس 2021میں کیا ۔
مسٹر سریش پربھونے کہاکہ تعلیمی پالیسی سے ہندستان ایشیابراعظم کی بھی ترقی ہوگی ۔
پروگرام میں ملک بھر کے اہم آٹونومس اور پرائیوٹ تعلیمی اداروں کو تعلیم کے شعبہ میں نمایاں خدمات کے لیے انعام سے نوازاگیا۔اس موقع پر مسٹر
سریش پربھوکے علاوہ جیا پردا (ہندستانی فلم اداکارہ اور سابق رکن پارلیمان )اور اس کے ساتھ ہی رام داس اٹھاولے (سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر)،رکن پارلیمان سنیتادگل نے انعامات پیش کیے ۔انعامات مارکیٹ سروے اور ووٹوں کی بنیاد پر دیے گئے ۔
ایشیا ایجوکیشن ایوارڈ اینڈ سمٹ 2021سے خطاب کرتے ہوئے ہندستانی فلم کی سابق اداکارہ جیا پردا نے کہاکہ ’’ نئی تعلیمی پالیسی ہمارے تعلیمی نظام کو ایک قدم اور آگے بڑھائے گی ۔اس تبدیلی سے دیہی علاقوں کے بچے شہری سطح کے بچوں کی طرح ہوجائیں گے اور اس نظام میں نئی تعلیم کے ساتھ حکومت ہرسطح پر ان امکانات کو بروئے کار لانے کی کوشش کررہی ہے ۔مجھے یہ کہتے ہوئے فخر محسوس ہورہاہے کہ ہندستان تعلیم کی سب سے بڑی صنعت ہے ۔‘‘