نئی دہلی،28 جنوری (یواین آئی) مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال ’نشنک‘ نے کہا کہ آرٹ فیسٹیول اور نئی تعلیمی پالیسی وزیراعظم نریندر مودی کے ویژن ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کے تصور کوپورا کرتے ہیں۔
ڈاکٹر نشنک نے این سی ای آر ٹی اور وزارت تعلیم کے اسکولی تعلیم اور محکمہ خواندگی کی جانب سے منعقد آرٹ فیسٹیول 2020 کے اختتام پر جمعرات کو کہا کہ قومی
تعلیمی پالیسی 2020 میں تعلیم کے ذریعہ سے آرٹ اور ثقافت کو فروغ دینے پر زور دیا گیا ہے اور آرٹ فیسٹیول 2020 میں تعلیم کے ذریعہ سے آرٹ اور ثقافت کو فروغ دینے پر زور دیا گیا ہے اور آرٹ فیسٹیول 2020 میں قومی تعلیمی پالیسی کے مشوروں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
مرکزی وزیر تعلیم نے کہا،’’ہماری نئی تعلیمی پالیسی ہر طالب علم میں موروثی تخلیقی صلاحیتوں کی ترقی پر زور دیتی ہے۔