the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی ، 27 نومبر (یواین آئی) مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں ہندوستانی ثقافت اور تعلیم کو شامل کیا گیا ہے اور ہندوستانی زبانوں ، فنون اور ثقافت کے فروغ پر زور دیا گیا ہے تاکہ طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کی جاسکے ڈاکٹر نشنک نے جمعہ کو ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ سینٹر، جواہر لال نہرو یونیورسٹی اور ریسرچ فار ریسرجنس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 'قومی ایجوکیشن پالیسی برائے ہولیسٹک ڈویلپمنٹ: مسائل ، چیلنجز اور راستے' کے عنوان سے ایک ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پالیسی میں ہندوستانی ثقافت اور تعلیم کو شامل کیا گیا ہے اور اس میں ہندوستانی زبانوں ، فنون اور ثقافت کے فروغ پر زور دیا گیا ہے تاکہ



طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کی جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ قومی تعلیم کو نئی سمت دینے والی نئی تعلیمی پالیسی پر تبادلہ خیال کرنا بہت ضروری ہے۔ تعلیم قومی اور انسانی نظریات اور اہداف کے حصول کا ایک ناگزیر ذریعہ ہے۔
قومی تعلیمی پالیسی ان نظریات اور حقیقی مقاصد کے حصول کی طرف ایک تاریخی اور مناسب قدم ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ اس تعلیمی پالیسی کے بارے میں عوامی سطح پر بیداری پیدا کرنا قومی اور سماجی فرض ہے۔
ڈاکٹر نشنک نے کہا کہ "قومی تعلیمی پالیسی کی تشکیل میں تمام شہریوں کا کردار اہم رہا ہے کیونکہ اس کا مسودہ نہ صرف 130 کروڑ ہندوستانیوں کے مشوروں کے بعد تیار کیا گیا تھا بلکہ مختلف خطوں ، طبقات اور عمر کے لوگوں کو جوڑنے کے لئے بھی تھا۔‘‘

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.