نئی دہلی/7جولائی(ایجنسی) حکومت نے انجینئرنگ اور ڈاکٹری کی تعلیم کے لئے مشترکہ داخلہ جاتی امتحان(جے ای ای) اور قومی اہلیتی و داخلہ جاتی امتحان(نیٹ) کو سال میں دو مرتبہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
font-size: 18px; text-align: start;">انسانی وسائل کے فروغ کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ جے ای ای (مین) ، نیٹ ، این ایٹی وغیرہ کے امتحانات 2019 سے ایک سال میں دو مرتبہ منعقد کئے جائیں گے ۔ جے ای ای مین امتحان کا انعقاد جنوری اور اپریل میں کیا جائے گا جب کہ نیٹ کا امتحان فروری اور مئی میں ہوگا۔