: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 29 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم ہند نریندر مودی کی فعال قیادت میں حکومت ہند نے آیوش نظام کی ہمہ جہت ترقی کو ترجیح دی ہے اور ان کے موجودہ ڈھانچے اور تانے بانے میں توسیع کے لیے بے مثال تعاون اور سرپرستی فراہم کر رہی ہے، یہ بات پروفیسر عاصم علی خان، ڈائریکٹر جنرل، سنٹرل کونسل فار
ریسرچ اِن یونانی میڈیسن نے کہی انہوں نے بطور مہمان خصوصی 'آیوش پیشہ ور وں میں قابلیت کی ترقی' پر قومی ورکشاپ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ دنیابھر میں آیوش طبی نظام کی بڑھتی مقبولیت اور شہرت کے مدنظر صحتی دیکھ بھال کے اعلی معیار کو برقرار رکھنے میں اہل انتہائی ہنر منداور لائق آیوش پیشہ وروں کی ضرورت بڑھ گئی ہے۔