: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
19 اگست نئی دہلی، دوحہ،22 اگست (یو این آئی) بزم صدف انٹر نیشنل کے چیئرمین جناب شہاب الدین احمد اور دوحہ چیپٹر کی مجلس منتظمہ سے مشورے کے بعد ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہمارے ادبی اور ثقافتی پروگراموں میں بچوں اور خواتین کی شرکت یقینی بنائی جائے گی تاکہ ہماری نئی نسل کی ہمت افزائی
ہو سکے اور اپنی مادری زبان کے تئیں ان کی محبت اور دلچسپی مزید بڑھے انہوں نے کہا کہ بزم صدف دوحہ نے گزشتہ سال انگریزی میڈیم کے طلباء کو اردو سکھانے کے لئے بزم صدف ان لائن اردو کلاس کا جو کامیاب تجربہ کیا تھا اس کو ایک سال پورے ہو گئے ہیں اور نئے بیچ کا رجسٹریشن جلد شروع کیا جائے گا ۔