: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی ،1مارچ (یواین آئی)اردو کے سب سے قدیم ادبی رسالہ شاعر کے مدیر ناظر نعمان صدیقی کا انتقال کرگئے،79 سالہ نعمان صدیقی اپنے بھائی اور مدیر اعلی افتخار امام صدیقی کے انتقال کے بعد ادارت سنبھال رہے تھے فی الحال ممبئی سے جاری اس قدیم ادبی رسالہ ماہنامہ شاعر کے ناشر اور نائب مدیر ناظر نعمان صدیقی اپنی اہلیہ کے ساتھ ممبئی میں رہائش پذیر تھے آج بروز جمعہ یکم مارچ ٢٠٢٤ کی صبح نو
بجے اپنے گھر اور شاعر کے دفتر دیناتھ بلڈنگ، گرانٹ روڈ میں آخری سانس لی و طویل علالت کے بعدان کا انتقال ہوا نعمان امام کے پسماندگان میں اہلیہ، ایک بیٹی اور تین بھائی ہیں ناظر نعمان صدیقی (مانی بھائی)کے نام سے مشہور تھے سیماب اکبرآبادی کے پوتے، اعجاز صدیقی کے بڑے بیٹے تھے خیال رہے کہ ناظر نعمان صدیقی نے تقریباً ٦٠ برسوں تک شاعر کے لیے اپنی خدمات انجام دیں جو اپنے آپ میں ایک بڑا ریکارڈ ہے۔