حیدرآباد، 25/ اگست (یواین آئی)مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبہ سوشل ورک نے نیشنل اسوسی ایشن آف پروفیشنل سوشل ورکرز اِن انڈیا کے اشتراک سے15اگست تا 21اگست دوسرے قومی سوشل ورک ہفتہ کا اہتمام
کیا۔
ہندوستان میں سوشل ورک کو پیشہ ورانہ مقام دلانے کے لیے ان دنوں سرگرمیاں تیز ہورہی ہیں۔
دیگر پیشوں کی طرح سوشل ورک کی بھی ایک قومی کونسل کی ضرورت ہے جس کے لیے ایک طویل عرصے سے تگ و دو ہورہی ہے۔