نئی دہلی، یکم نومبر (یو این آئی) وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی-2020 ہندوستانی زبانوں کے فروغ پر زور دینے کا خاکہ پیش کرتی ہے تاکہ مستقبل میں زبان کی تعلیم کو ایک ہنر کے طور پر فروغ دیا جاسکے۔
مسٹر دھرمیندر پردھان نے پیر کے روز اسکولوں کے لیے بھاشا سنگم کی پہل، بھاشا سنگم موبائل ایپ اور ایک بھارت شریشٹھ بھارت کوئز ایپ
کے آغازکے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ آج شروع کی گئی اس پہل سے ہمارے طلبہ کو اپنےملک کے لسانی تنوع کو اپنانے اور ہماری ثقافت، وراثت، تنوع اور استحکام کے بارے میں شعور پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہاکہ "بھاشا سنگم 22 ہندوستانی زبانوں میں روزمرہ کے استعمال کے بنیادی جملے سکھانے کے لیے 'ایک بھارت شریشٹھ بھارت' کے تحت وزارت تعلیم کی ایک پہل ہے۔