حیدر آباد 5 اپریل (یو این آئی ) سی ای ٹی آئی فاؤنڈیشن نے اولین نسیم عارفی اردو میڈیا ایوارڈس ، جیتنے والے صحافیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔
ایک معتبر پینل نے کارنامہ حیات ایوارڈ کے لئے دہلی میں مقیم معروف سینئر کثیر لسانی
صحافی قربان علی کو صحافتی میدان میں ان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں منتخب کیا ہے۔
تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے اردو صحافیوں کے زمرے میں یہ ایوارڈ سید سجاد الحسنین اور محمد ارشد کو دیا جائے گا، جو تقریباً تین دہائیوں سے اردو صحافت سے وابستہ ہیں۔