the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 20ستمبر (یو این آئی) بہار میں اردو کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مشہور افسانہ نگار، شاعر اور بہار اردواکیڈمی کے سابق سکریٹری مشتاق احمد نوری نے کہاکہ کسی بھی زبان کی پرورش و پرداخت اور نشرو اشاعت کا کا م صرف حکومت کا نہیں ہے بلکہ عوام کا ہے اور ہر قوم کی ذمہ داری ہے وہ اپنی زبان کو زندہ رکھے۔انہوں نے یہ بات یہاں اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک نشست میں کہی۔
انہوں نے کہاکہ زبان کا فروغ بیان بازی، اخباری بازی سے ممکن نہیں ہے جب تک کہ اردو قارئین پیدا نہیں ہوں گے اس وقت تک اردو پر خطرات کے بادل منڈلاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں حکومت نے کب منع کیا ہے کہ ہم اردو نہ پڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی زبان کے تئیں بہت حساس ہوتی ہیں اور ہمیں اپنا جائزہ لینا چاہئے کہ ہم اپنی زبان کے تئیں کتنے حساس ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے بچوں کو اردو ابتدائی سطح سے پڑھانی ہوگی۔
مشہور نقاد اور متعدد کتابوں کے مصنف حقانی القاسمی نے کہاکہ مسٹرمشتاق احمد نوری فکشن کی دنیا میں بڑا نام ہے اور انہوں نے نہ صرف سیمانچل کی نمائندگی ادبی تحریروں کے حوالے سے کی ہے بلکہ پوری دنیا میں بہار اردو اکیڈمی کا نام بھی اونچا کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ



بہار اردو اکیڈمی مشتاق احمد نوری سے پہلے تھی اور نہ اب ہے۔ انہوں نے جس طرح اردواکیڈمی کے سکریٹری رہتے ہوئے اردو دنیا کی خدمت کی وہ اردو کی تاریخ سنہرے حروف سے لکھی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ان کی تحریریں علاقے کے ہر ہر پہلو کو بیان کرتی ہیں۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ اردو کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر خالد مبشر نے مسٹر نوری کی شخصیت کا احاطہ کرتے ہوئے کہاکہ ان کی خاص بات یہ ہے کہ وہ چھوٹوں کی ہمت افزائی، بزرگوں کی خدمات کا اعتراف اور ہم عصروں کی قدردانی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے سیمانچل کو ادبی دنیامیں روشناس کرایا ہے ان میں مشتاق احمد نوری اور حقانی القاسمی کا نام نمایاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیمانچل اس وقت قومی سطح پر ہی نہیں بین الاقوامی سطح پر بھی ادبی دنیا میں نمایاں مقام رکھتا ہے اور اس کا سہرا مسٹرنوری کے سر بھی جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ مسٹر نوری کے افسانوں، شاعری اور ان کی تحریروں میں مٹی کی خوشبونمایاں طور موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ جو کام فکشن میں پھنیشور ناتھ رینو نے کیا ہے وہی کام مسٹر نوری نے بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سب سے خاص بات یہ ہے کہ وہ اچھے ادیب، شاعر اور فکشن نگار کے ساتھ اچھے انسان ہیں جو دوسروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.