: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، یکم فروری (یو این آئی ) مسلم دانشوران کونسل مسلسل تیسرے سال عالمی کتاب میلہ، نئی دہلی 2025 میں شرکت کے لیے تیار ہے، جو یکم فروری سے 9 فروری 2025 تک بھارت منڈپم کنونشن سینٹر میں منعقد ہورہا ہے یہ کتاب میلہ خطے کے سب سے نمایاں اور بڑے ادبی
پروگراموں میں سے ایک ہے، جو دنیا بھر سے ناشرین، مصنفین اور دانشوروں کو ثقافتی تبادلے اور فکری مباحثے میں شامل ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے نیشنل بک ٹرسٹ آف انڈیا کی جانب سے وزارت تعلیم کے تحت، انڈیا ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن کے تعاون سے اس ایونٹ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔