حیدرآباد، 31 جنوری( یو این آئی) ممتاز سماجی مصلح و ماہر تعلیم ممتاز علی (قلمی نام شری ایم) کو 17 دسمبر 2021ءسے 3 سال کے لیے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا نیا چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔
یونیورسٹی کے اعلامیہ کے بموجب عزت مآب صدر جمہوریہ ہند جناب
رام ناتھ کووند نے یونیورسٹی کے وزیٹر کی حیثیت سے شری ایم (ممتاز علی) کو یونیورسٹی کا چھٹواں چانسلر مقرر کیا ہے۔
حکومتِ ہند نے ممتاز علی کو تعلیمی اور سماجی اصلاح کے شعبے میں ان کی نمایاں خدمات کے عوض 2020ءمیں باوقار پدم بھوشن ایوارڈ سے نوازا ہے۔