نئی دہلی/26اکتوبر(ایجنسی) اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ ہندوستان سہل اور معیاری تعلیم کا مرکز بن رہا ہے جہاں دنے اکے تمام ملکوں سے بڑی تعداد میں نوجوان تعلیم حاصل کرنے کے لئے آرہے ہیں۔
مسٹر نقوی نے
ملیشیا میں تعلیم کے شعبے میں کام کرنے والی تنظیم پنٹا کے سات رکنی وفد سے یہاں ملاقات کے دوران کہا کہ مودی حکومت کے گذشتہ تین برسوں کے دوران تعلیم حاصلکرنے کے لئے ہندوستان آنے والے طلبہ کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے۔
جب کہ ملک کے غریب اور پسماندہ علاقوں میں تعلیم کی سہولت مہیا کرانے میں بڑی کامیابی ملی ہے۔