the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
 ۔ انٹرویوز کے لئے شارٹ لسٹ 183 طلبہ کی فہرست کا اجراء ۔

حیدرآباد ۔ 12/ سپٹمبر (پریس نوٹ) ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے Khidmat Initiative  کے زیر انتظام ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے انٹرنس کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے ۔  ایم ایس کے منیجنگ ڈائریکٹر انور احمد نے آج ایم ایس کےکارپوریٹ آفس میں نتائج کا اجراء کرتے ہوئے کہا کہ 28 / اگسٹ کو ملک بھر میں  انٹرنس امتحان منعقد کیا گیا تھا اور حسب وعدہ آج اس کے نتائج کو ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا جا رہا ہے ۔ انور احمد نے بتایا کہ انٹرنس امتحان میں حاصل کئے گئے مارکس کی بنیاد پر انٹرویوز کے لیے  183 طلبہ کی فہرست مرتب کی گئی ہے جسے ایم ایس کے ویب سائٹ www.mseducationacademy.in 
پر اپلوڈ کیا گیا ہے ۔
یہ انٹرویوز نئی دہلی اور حیدرآباد میں ہوں گے ۔ شمالی ہند کے طلبہ کے لیے انٹرویو کا مرکز نئی دہلی ہے جہاں 98 شارٹ لسٹ طلبہ کے لئے انڈین اسلامک کلچرل سنٹر میں 17 اور 18 سپتمبر کو انٹرویوز منعقد کئے جائیں گے ۔ جبکہ جنوبی ہند کے کے لئے 24 اور 25 سپٹمبر کو 



حیدرآباد میں ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے کارپوریٹ آفس واقع ماں صاحب ٹینک  پر   85  طلبہ کا انٹرویو کیا جائے گا ۔ 

 انٹرویوز کے مرحلہ کے بعد حیدرآباد میں واقع ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی  میں سیول سروسس کوچنگ کے لیے  75 طلبہ کا انتخاب کیا جائے گا جس میں طلباء کے علاوہ اس سال سے طالبات کو بھی موقع دیا جائے گا ۔ آزادی کی 75 سالگرہ کے جشن کے موقع پر ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی میں سیول سرو سز کوچنگ کے لئے جملہ طلبہ کی تعداد کو 40 سے بڑھا کر 75 کر دیا گیا ہے ۔

انور احمد نے بتایا کہ اکیڈیمی میں طلباء کے لئے مکمل طور پر  رسیڈنشیل یعنی تعلیم و رہائش اور طعام کا بندوست ہے ۔ لیکن طالبات یعنی لڑکیوں کے لئے  سیمی ریزیڈینشل کیمپس کا بندوبست کیا جارہا ہے ۔ایم اس آئی اے ایس اکیڈیمی میں منتخب 75 طلبہ کے لئے تمام سہولتوں کے ساتھ ماہر اساتذہ کی نگرانی میں سیول سروسس امتحان 2022-23 کی اعلیٰ معیاری کوچنگ کا انتظام رہے گا ۔ طلباء و طالبات کے لئے اکیڈیمی کی جانب سے تمام سہولتیں مکمل طور پر مفت میں دستیاب کروائی جائیں گی ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.