ٹسٹ میں کوالیفائی ہوئے طلباء کے لئےنئی دہلی اور حیدرآباد میں انٹرویوز کا انعقاد
حیدرآباد 10 اگسٹ ۔(پریس ریلیز) یو پی ایس سی سیول سروسیس امتحان 25-2024 کی کوچنگ کے لئے ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے انٹرنس امتحان کے نتائج کا آج حیدرآباد میں ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے اجراء کیا ۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے ملک بھر میں 27 جولائی کو منعقدہ انٹرنس ٹسٹ کے لئے ایک ہزار سے زائد خواہشمند امیدوارو ں نے شرکت کی جس میں بہتر مظاہرہ کی بنیاد پر 228طلباء انٹرویو کے لئےکوالیفائی ہوئے ہیں ۔ اس لسٹ کا مشاہدہ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی ویب سائٹ
https://mseducationacademy.in
پر کیا جا سکتا ہے۔انور احمد نے منتخب طلباء کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اس لسٹ کے اجراء کےبعد اگلہ مرحلہ انٹرویوز کا ہوگا اس کے لئے دو مراکز پر انتظامات کئے گئے ہیں۔ شمالی ہند کے 117 طلباء کے لئے انٹرویو زنئی دہلی میں 18اور 19اگسٹ کو انڈیا اسلامک کلچر سنٹر پر منعقد
ہوں گے جبکہ جنوبی ہند کے 111 طلباءکے لئے انٹرویوز کا24اور 25اگسٹ کو حیدرآباد میں ایم ایس کارپوریٹ آفس کی تیسری منزل پر اہتمام کیا جائے گا۔سب ہی منتخب امیدواروں سے وقت کی پابندی کی امید لاحق ہے۔ اعلی تعلیمافتہ ، سینئرو بیوروکریٹس کے نگرانی میں انٹرویوز کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے مزیدکہا کہ انٹرنس امتحان اور اس کے بعدانٹرویوکے ذریعہ منتخب طلباء کو ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی واقع حیدرآباد میں داخلہ دیا جائے گا۔ انہوں نےتوقع ظاہر کی کہ انٹرویوز کے فائنل نتائج کا اعلان 30اگسٹ2024 کو کیا جائے گا ۔
ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی میں سیول سرویسس کی کوچنگ کے لئے ماہر اساتذہ کا اہتمام ہے ۔کوچنگ حاصل کرنے والےامیدواروں کو مفت کوچنگ کے ساتھ لاجنگ اور بورڈنگ کا انتظام بھی مفت کیا جارہا ہے۔ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی جامع لائبریری، ہائی اسپیڈانٹرنیٹ ، ورزش کے لئےجم اور اسپورٹس کی سہولتوں سے آراستہ ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے ویب سائٹ کے علاوہ ہیلپ لائن نمبر 9154143322/9030045422پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔۔