the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
 گینیز بک میں ناقابل تسخیر تاریخی ریکارڈ درج
ایم ایس مینجمنٹ کا اسپورٹس اکیڈمی قا ئم کرنے کا فیصلہ
حیدرآباد 10/فروری (پریس ریلز) ایم ایس کے طلباء نے مارشل آرٹ کے پومسی میں  شاندار کارکردگی کا مظاہرہ  کرتے ہوئے  ابتک کے تمام ریکارڈس کو بریک دیا اورایک نیا  عالمی ریکارڈ بنایا۔ اپنی اس  شاندا ر کارکردگی کے سبب  ایم ایس کے طلباء  نے گینیز بک میں ایک ناقابل تسخیر ریکارڈ درج کردیا ہے۔اسپورٹس کے میدان میں ایم ایس کے طلباء  کا یہ ابتک کا سب سے بڑا کارنامہ ہے۔ وہیں طلباء کے اس حوصلہ بخشش کارگردگی سے متاثر ہو کر ایم ایس مینجمنٹ نے اسپورٹس اکیڈمی کا قیام عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر سید مصباح الدین آج میڈیا کو ایم ایس طلباء کی اس بڑی اچیومنٹ کی اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ ایم ایس کرییٹو اسکول کے 43 طلباء نے گزشتہ ماہ منعقد مارشل آرٹ کے ایک عالمی ایونٹ میں انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اور 30 منٹ کے اندر’پومسی‘ کے مختلف اسٹیپس  کا نان اسٹاپ مظاہرہ کرکے  ایک عالمی ریکارڈ بنایا۔اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے اس کارنامہ کے ذریعہ گینیز بک میں ناقابل تسخیر ریکارڈ درج کیا۔ انہوں نے بتایا  ایم ایس طلباء  کی اس حیرت انگیز کارکردگی نے ابتک کے تمام ریکارڈ کو بریک کردیا اور ایک نیاعالمی ریکارڈ درج کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گنیز بک نے ایم ایس طلباء کے اس کارکردگی کو ورلڈ ریکار ڈ قرارا دیتے ہوئے اسے ناقابل تسخیر ریکارڈ بتایاہے۔
 انہوں نے بتایا کہ  پومسی مارشل آرٹ کے’تیکووندو‘ کی ایک شاخ ہے اور اس عالمی مظاہرہ میں ایم ایس کے طلباء نے بنا رکے نصف گھنٹہ کے اندر پومسی کے 6 مختلف  اسٹیپس کو  87  دفعہ مظاہرہ دیکھایا۔ انہوں نے بتایا کہ اس عالمی مقابلہ میں ہندوسان کے علاوہ ہانگ کانگ اور ویٹ نام کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی تھی۔ مگران تمام کھلاڈیوں نے نصف گھنٹہ کے اندر ایم ایس کے طلباء کے 87 اسٹیپس کے قریب تک پہنچنے سے قاصر رہے۔
 و ا ضح رہے کہ نصف گھنٹہ میں پومسیکے87 اسٹیپس  بنا رکے مکمل کرناا یک ناممکن عمل تھا



جسے ایم ایس کے طلباء نے کر دیکھایا او جسکو بریک کرنا اب  انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔
 ایم ایس مینجمنٹ نے حالیہ،منعقد اخلاق فیسٹ میں ان بچوں اور ان کے ٹرینرس کو  مبارکباد دی  اور ان کے اس کارنامے کی سراہانہ کی اور اس شاندار کامیابی پر طلباء، اولیائے طلباء اور طلباء کے مارشل آرٹ کے ٹرینر سید الطاف علی اور محمدعبد الکریم کو مبارکباد دی۔
 واضح رہے کہ تعلیمی میدان میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ ایم ایس طلباء اسپورٹس کے میدانوں میں بھی ریکار ڈ درج کررہے ہیں ڈسرکٹ سے لیکر ریاستی، قومی اور عالمی سطح پر ایم ایس کے طلباء حصہ لے رہے ہیں اور ہر میدان میں کامیابی حاصل کررہے ہیں۔
 دوسری طرف  اسپورٹس میں طلباء کے اس حوصلہ بخشش کارگردگی سے متاثر ہو کر ایم ایس مینجمنٹ نے اسپورٹس اکیڈمی کا قیام عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس اکیڈمی میں انہیں  اسپورٹس کے مختلف برانچوں مثلا کراٹے، کرکٹ، فٹبال، مارشل آرٹ کھوکھو وغیرہ میں پروفیشنل انداز میں ٹرینگ مل سکے۔ اورطلباء ابتدا ئی عمر سے ہی اسپورٹس میں مہارت حاصل کرلیں۔
ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے سینرڈائرکٹر معظم حیسن نے میڈیا کو اسپورٹس اکیڈمی کے قیام کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس کے مختلف پرانچوں میں پروفیشنل ٹرینگ دینے کے لئے ایم ایس نے اسپورٹس اکیڈمی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ج اگلے تعلیمی سال سے کام کرنا شروع کردے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس اسپورٹس اکیڈمی میں کھیل کے تعلق سے ہر طرح کی سہولیات دستیاب ہوگی اور پروفیشنل ٹرینرس کی نگرانی میں طلباء کی تیاری کرائی جائے گی۔ تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ مقابلہ میں شرکت کرکے ملک و قوم کے لئے اعزاز حاصل کریں۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکے اور لڑکیوں کے لئے علحدہ علحدہ اسپورٹس اکیڈمی ہوگا جن میں لڑکوں کے لئے مرد   ٹرینر اور لڑکیوں کے لئے لیڈیزٹرینر کا انتظام رہے گا۔
 انہوں نے مزید بتایا ا کہ اس اسپورٹس اکیڈمی کو قائم کرنے کا منشا ء بچے کی ہولسٹک دیلپمنٹ ہے۔ اور جس طرح  اکیڈمیک میں طلباء کے ریزالٹ پر فوکس رکھا جاتا ہے ٹھیک اسی طرح اس اکیڈمی کے ذریعہ بچے کی اسپورٹس کارکردگی پر توجہ مرکوز رکھی جائی گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.