the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی

حیدرآباد۔29 جون (پریس نوٹ) انٹرمیڈیٹ پبلک ایگزامنیشن 2021-2022  میں ایک بارپھر ایم ایس کے طلبہ نے شاندار نتائج حاصل کرتے ہوئے اپنی اہلیت کو ثابت کیا ۔

گذشتہ کئی سالوں سے ایم ایس کے جونئیر کالجس کے طلبہ امتیازی کامیابیاں  درج کرتے آرہے ہیں اس سال بھی انٹر کے تمام مضامین میں ان کی کامیابیاں قابل تعریف رہیں۔  ایم ایس کی تاریخ میں پہلی بار دو  طلبہ نے انٹرمیڈیٹ  میں 990 مارکس اسکور کئے ۔

ایم ایس جونئر کالج ، ملک پیٹ سال دوم کے ابرار اللہ حقانی نے ایم پی سی زمرہ میں 990 نشانات حاصل کئے جبکہ مہدی پٹنم گرلز جونئر کالج کی محتسین سلطانہ نے بی پی سی میں  990 مارکس کے ساتھ امتیازی کامیابی حاصل کی ۔

انٹر سیکنڈ ایئر میںبی پی سی کے 35 طلبہ نے اور ایم پی سی  سیکنڈ ایئر کے 10 طلبہ  نے 98 فیصد سے زآید مارکس حاصل کئے۔

اس کے علاوہ  سی  ای  سی  میںرحمت النسا بیگم نے سب سے زیادہ973   مارکس  اسکور کئے ان کا تعلق ٹولی چوکی  ایم ایس جونئر  کالج سے ہے جبکہ ملک پیٹ گرلز جونئر کالج کی عائشہ فرزین نے ایم ای سی میں 978 مارکس کے ساتھ ٹاپ کیا۔

سی ای سی میں 56 طلبہ نے 900 سے زآید مارکس  حاصل کئے۔جبکہ ایم ای سی میں نوے فیصد سے زآید مارکس حاصل کرنے والوں کی تعدادسات ہے۔

ایم ایس کے انٹرمیڈیٹ سال اول کےنتائج بھی  شاندار رہے۔مہدی پٹنم گرلس کی



 میمونہ نوشین نے بی پی سی میں 437 مارکس  حاصل کئے ۔

بی پی سی سال اول میں  98 فیصد نشانات حاصل کرنے والے  طلبہ کی تعداد135 رہی جبکہ ایم پی سی سال اول میں 41 طلبہ نے 98  فیصدسے زآئد نشانات حاصل کئے۔جن میں عظمینہ تہنیت خان 466 نے  مارکس کے ساتھ ٹاپ کیا۔ایم ای سی  سال اول میں27 طلبہ نے90 فیصد سے زآید مارکس حاصل کیئے۔

 سبھی ایم ایس جونئر کالج کے امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے کارپوریٹ آفس واقع مانصاحب ٹینک میں تہنیت پیش کی گئی ۔

اس موقع پر  طلبہ کی ہمت افزائی کے لئے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے چیئر مین محمد لطیف خان ، مینیجنگ  ڈائرکٹر محمد انور احمد اور سینئر ڈائرکٹر معظم حسین موجود  رہے۔

 محمد لطیف خان نے کہا کہ کوویڈ کی وجہ سے مشکل حالات کے باوجود  ایم ایس  نے اسے چیلیج کے طور پر لیا اور فرسٹ ایئر میں طلبہ کو معیاری آن لائن  تعلیم  کا انتظام کیا۔

  اسکے بعد کے حالات کو بہتر طریقہ سے نمٹتے ہوئے طلبہ کی تعلیم  جاری رکھی گئی اس کا نتیجہ آج ہمارے سامنے ہے۔ مینیجنگ  ڈائرکٹر محمد انور احمد اور سینئر ڈائرکٹر معظم حسین نے امتیازی مارکس سے کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ اور محنت کے ساتھ اپنے مستقبل کو تابناک بنانے میں لگ جائیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.