حیدرآباد، 8 جون . (پریس نوٹ) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کےگروپ امتحانات کی آف لا ئن کوچنگ کے لئے ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کی جانب سےگذشتہ ماہ منعقدہ اسکریننگ ٹیسٹ کے نتیجہ کا اعلان کر دیا گیاہے۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے مینیجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے آج ایم ایس اکیڈیمی کے کارپوریٹ آفس پر گروپ اگزامس کی آف لائن کوچنگ کے لئے منتخب طلبہ کی فہرست کا اجرا کیا۔یہ فہرست ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی ویب سائٹ
www.mseducationacademy.in
پر دستیاب ر ہے گی۔اس موقع پر انور احمد نے اسکرینینگ ٹسٹ کے ذریعہ منتخب طلبا و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کے لئے حیدرآباد میںمفت آف لائن کوچنگ کے انتظامات کئے گئے ہیں
۔
کوچنگ کلاسس کا آغاز دو مراکز مہدی پٹنم اورملک پیٹ پر 15 جو ن سے ہوگا انور احمد نے کہا کہ ایسے طلبہ جواسکریننگ ٹیسٹ میں منتخب نہ ہو سکے ان کے لیے آن لائن کوچنگ کاانتظام کیا جا رہاہے۔اس سلسلہ میں مزید معلومات ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔آن لائن کوچنگ کے خواہش مند ایسے طلبہ جن کا نام ابھی تک ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی ویب سائٹ پر رجسٹر نہ ہو ان کے لئے رجسٹریشن کی سہولت کودوبارہ شروع کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ طلبہ کے اصرار پر کیا گیا ہے۔
گروپ اگزامس کی فری کوچنگ کا انعقاد ا یم ایس ایجوکیشنل اینڈویلفیئرٹرسٹ کے خدمت انیشیٹیو کے تحت کیا جا رہا ہے جس کے لیئے انہیں ریاست تلنگانہ کے محکمہ اقلیتی بہبودکاتعاون حاصل ہے۔