پریس نوٹ ۔ 31 ڈسمبر (پریس نوٹ) ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی جانب سے خواتین کے لئے مخصوص پہلے ایم ایس لیٹریسی لیب کا افتتاح ا یم ایل اے نامپلی، جعفر حسین معراج نے انجام دیا ۔
ایم ایس لیٹریسی لیب کے ذریعہ حیدرآباد کے پسماندہ علاقہ جھرہ کے محلہ صابر نگر کی خواتین میں خواندگی کی شرح بڑھانے کا کام کیا جائے گا۔
اس موقع پرایم ایس کے چئیرمین محمد لطیف خان نے لیٹریسی لیب کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تعلیم بالغان برائے خواتین پر توجہ دی
جائے گی اس کے لئے ایک اسپیشل پروگرام ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ایم ایل اے نامپلی ،جعفر حسین معراج نے ایم ایس لیٹریسی لیب کے طریقہٗ کار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سے خواتین کو فائدہ ہوگا اور وہ اسی طریقہ اور نصاب کو اپناتے ہوئے اپنے حلقہ نامپلی میں مراکز قائم کریں گے۔
ایم ایس لیٹریسی لیب مسجد غلام رسول خان صابر نگر سے متصلہ مدرسہ زیب النساء کے تحت قائم کیا گیا ہے۔
ایم ایس لیٹریسی لیب کی افتتاحی تقریب میں ایم ایس کے مینیجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے بھی شرکت کی