the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد / 3 ڈسمبر (پریس ریلز) ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کی طرف سے چلائے جانے والے IIT/AIIMS کی مفت اقامتی کوچنگ میں داخلہ کے لئے 13 جنوری 2019 کو کل ہند سطح پر داخلہ ٹسٹ منعقد کیا جارہا ہے جسکا آن لائن رجسٹریشنwww.mseducationacademy.in پر با اسانی کیا جاسکتا ہے۔ اس امتحان میں کامیاب امیدوار کو ایم ایس لطیفی 0- 4 کے AIIMS/IIT کی تربیتی کورس میں 2برس کی مفت کوچنگ اور رہائش دی جائے گی ۔ ابتک ایم ایس لطیفی میں 30 طلبہ کا انتخاب کیا جاتا تھا لیکن امسال ا س میں 10 سیٹو ں کا ا ضافہ کر کے 40 سیٹں کر دیا گیا ہے۔ 

ایم ایس کے ڈائرکٹر افضل الرحمٰن نے پریس کو اس ٹسٹ کی تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے کہا کہ میڈیکل اور انجیرنگ کی کوچنگ کے لئے ایم ایس لطیفی- 40 کے نام سے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی ایک مفت اقامتی اکاڈمی چلایا جا رہا ہے جہاں طلباء کو IIT/AIIMS کی مفت کو چنگ دی جاتی ہے۔ اس اقامتی کوچنگ میں میرٹ کی بنیاد پر طلباء کو داخلہ دیا جاتا ہے۔ جہاں انہیں تربیتی کورس میں 2برس کی مفت کوچنگ اور رہائش دی جاتی ہے ۔ 
انہوں نے بتایا کہ اس اکاڈمی میں داخلہ کے لئے 13 جنوری 2019 کو ایک آل انڈیا ٹسٹ ملک کے 20 ریاستوں میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ملک کے 85 مقامات پر ٹسٹ سنٹرس بنائے گئے ہیں۔ ملک کے شمال سے جنوب اور مشرق سے مغرب تک ہر صوبے میں یہ ٹسٹ کرائے جارہے ہیں۔



انہوں نے مزید بتایا کہ ابتک ہر سال ایم ایس لطیفی میں 30 طلبہ کو داخلہ دیا جاتا تھا لیکن کل ہند سطح پر اس کی سیٹوں میں ا ضافہ کی ڈیمانڈ کو دیکھتے ہوئے ایم ایس مینجمنٹ نے امسال ا س میں 10 سیٹو ں کا ا ضافہ کر کے 40 کر دیا گیا ہے۔ 


انہوں نے بتایا کہ ایم ایس کے ویب سائٹ پر آن لائن رجسٹریشن دستیاب ہیں ۔ ویب سائٹ پر جاکر طلباء اپنے قریبی ٹسٹ سنٹر کا انتخاب کرکے فارم پُر کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ملک کے مایہ ناز انجیرنگ اور میڈیکل کالجوں میں ملت کے طلباء کو با آسانی داخلہ مل جائے اس کے لئے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کی طرف ایم ایس لطیفی 40 کے نام سے ایک مفت اقامتی کوچنگ سنٹر چلایا جارہا ہے۔ ابتک ایم ایس لطیفی میں 30 طلبہ کا انتخاب کیا جاتا تھا لیکن امسال ا س میں 10 سیٹو ں کا ا ضافہ کر کے 40 کر دیا گیا ہے۔ اس کوچنگ میں 10 کلاس پاس طلباء کو میرٹ کی بنیاد پر انتخاب کیا جاتا ہے۔ اسکے بعد دوبرس تک تجربہ کار اساتذہ کی نگرانی میں اسکی کوچنگ کرائی جاتی ہے۔
ایم ایس میں کوچنگ پاکر ابتک 79 طلباء ملک کے معروف NITs میں زیر تعلم ہیں۔ اسکے علاوہ یہاں سے 1265 طلباء میڈیکل کالجوں میں داخلہ پاکر ڈاکٹر بن چکے ہیں۔ گزشتہ 28 برسوں سے ایم ایس ملت کے طلباء کو انجنر اور ڈاکٹر بنانے کی تک و دو میں جٹا ہوا ہے اور یہ اس کا ثمر ہے کہ ابتک یہاں سے 1265 ڈاکٹر اور 7000 کے قریب انجینر تیار ہوئے ہیں۔ مزیدتفصیلات کے لئے 8688131335 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.