the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
 
 حیدرآباد ۔ 24 نومبر ۔ ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے انٹرنس ٹیسٹ کے نتیجہ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے منیجنگ ڈائریکٹر انور احمد اور سینئر ڈائریکٹر محمد معظّم حسین نے انٹرنس ٹیسٹ میں منتخب امیدواروں کی فہرست کا اجراء کیا - 
ایم ایس آئی اے ایس کے
  مفت اقامتی IASکوچنگ پروگرام میں داخلہ کے لئے 7/نومبر کو کل ھند سطح پر انٹرنس ٹسٹ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس تحریری ٹسٹ کی بنیاد پر اگلے مرحلے کیلئے منتخب   140 امیدواروں کی فہرست کو آج شام چار بجے ایم ایس کی ویب سائٹ www.mseducationacademy.in
 پرجاری کر دیا گیا ہے۔
 
ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے منیجنگ ڈائریکٹر  انور احمد نے کہا کہ 
 تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو بذریعہ فون اور ای میل مطلع کیاجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ انٹرویو کرانے کا انتظام دو شہروں دہلی اور حیدرآباد میں کیا گیا



ہے۔ حیدرآباد میں انٹرویو کی تاریخ 27 اور 28 نومبر 2021 کو طے کی گئ ہے جبکہ دہلی میں انٹرویو 04اور05 دسمبر 2021 کو کرایا جارہا ہے۔ انٹرویو کے لئے منتخب امیدواروں کو ان کی سہولت کے مطابق ان دونوں میں سے کسی ایک سنٹر کو الاٹ کیا جائے گا جہاں انہیں حاضر ہونا ہوگا۔
 
 اس موقع پر ایم ایس کے سینئر ڈائرکٹرمحمد معظّم حسین نے کہا کہ اس سال سے ایم ایس آئی اے ایس اکیڈمی میں لڑکیوں کوبطور ڈے اسکالر  داخلہ دینے کی گنجایش رکھی گئی ہے -
 
 ایم ایس آئی اے ایس اکیڈمی کے انٹرنس کے ذریعہ  انٹرویو کیلئے منتخب 
 سو کیلومیٹرزائد سے سفر کرکے انٹرویو میں شرکت کرنے والے بیرون شہر کے امیدواروں کو آمدورفت کے لئے بس / ٹرین (سلیپر کلاس) کی ٹکٹ کی قیمت ادا کی جائے گی۔ انٹرویو میں کامیابی کے بعد ہی امیدواروں کو حیدرآباد میں واقع ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے مفت کوچنگ پروگرام کے لئے داخلہ دیا جائے گا۔ 

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.