33 لڑکے اور 10لڑکیوں کا انتخاب
حیدرآباد، 15 ڈسمبر (پریس نوٹ) ایم ایس آئی اے ایس اکیڈمی کے انٹرنس امتحان اور اس کے بعد منعقدہ انٹرویو میں مظاہرہ کی بنیاد پر منتخب 33 لڑکے اور 10لڑکیوں کی فہرست کا ایم ایس کے منیجنگ ڈائرکٹر انور احمد اور سینئر ڈائرکٹر معظم حسین نے اجراء کیا
اس موقع پر انور احمد نے کہا کہ منتخب لڑکوں کو ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی میں تعلیم کھانے اور رہائش کی سہولت فراہم ہوگی جبکہ لڑکیوں کے لیے صرف ڈے اسکالر کی سہولت
ہوگی
منتخب طلبہ و طالبات کو یو پی ایس سی سیول سروسز 2022 امتحان کی کوچنگ کے لیے اے سی کلاس روم ماہر فیکلٹی اور جملہ امور کے ساتھ بہترین ماحول میں کوچنگ دی جائے گی ۔
لڑکے اور لڑکیوں کے لیے علاحدہ کیمپس کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ انور احمد نے کہا کہ منتخب طلبہ کی فہرست ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی ۔
منتخب طلبہ و طالبات سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ 20 دسمبر سے 27 دسمبر تک ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے کیمپس حیدرآباد سے رجوع ہوجائیں