جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟
ایم ایس IAS
اکیڈمی میں داخلہ کے لئے منعقدہ انٹرنس کیلئے ملک بھر میں
78 مراکز کا قیام
حیدرآباد - 21 اکتوبر - پریس ریلیز –UPSC کے امتحان میں ایم
ایس IAS
اکیڈمی کے دو طلبہ فیضان احمد (آل انڈیا 58 رینک) اور حارث سمیر (آل انڈیا 270 واں رینک )کی شاندار کامیابی نے ایم ایس
کے جذبے میں اضافہ دیا اور وہ نئے عزم کے ساتھ کوچنگ کے اگلے مرحل کی تیاری شروع کردیا ہے ۔
ایم ایس IAS
اکیڈمی میں سول سروسس کے امتحانات کی تیاری کی اگلی بیچ کو منتخب کرنے
کیلئے 7 نومبر کو ایک کل ہند سطح کا داخلہ ٹیسٹ منعقد کیا جا
رہا ہے جس کے لئے ملک کے بھر میں 78شہروں میں امتحانی مراکز قایم کئے گئے
ہیں۔
ایم ایس گروپ آف انسٹی ٹیوشن کے
منیجنگ ڈائریکٹر انور احمد نے میڈیا کو آج اس
انٹرنس
امتحان سے متعلق جانکاری دی - انہوں نے کہا کہ گذشتہ پانچ سال
کی طرح اس سال بھی ایم ایس IAS اکیڈمی میں داخلہ کیلئے انٹرنس ٹسٹ
منعقد کیا جا رہا ہے – امسال یہ ٹیسٹ بروز
اتوار 7 نومبر 2021 کو منعقد ہوگا ۔ تحریری امتحان دوپیر دو بجے سے شام پانچ بجے تک
چلے گا ۔طلبہ کی سہولت کیلئے ملک کے طول و عرض میں 78 شہروں میں
امتحانی مراکز کا انتظام کیا گیا ہے
-انہوں نے بتایا کہ داخلہ کا رجسٹریشن بذریعہ آن لائن ایم ایس ایجوکیشن
اکیڈمی کے ویب سائٹ www.mseducationacademy.in پر کرایا جا
سکتا ہے –
انہوں نے بتایا کہ تحریری امتحان میں
کامیاب طلبا کا انٹرویو دہلی اور حیدرآباد میں لیا جائے گا۔ انٹرویو میں دوسرے
شہر سے انے والے طلبا کو ٹرین یا بس کا
کریا ادا کیا جائے گا۔
انوراحمد
نے بتایا کہ اس ٹیسٹ کو پاس کرنے اور اسکے بعد انٹرویو کے ذریعہ منتخب
طلبہ کو ایم ایس آئی اے ایس اکیڈمی میں داخلہ دیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ
ایم ایس آئی اے ایس اکیڈمی میں کوچنگ بالکل مفت ہے جہاں طلبہ کو قیام و طعام
کے ساتھ ساتھ اسٹڈی کے لئے سازگار ماحول اور ہر طرح کی سہولیات اور
رہبری فراہم کی جاتی ہے - یہاں تعلیم کے ساتھ ہی ساتھ ورزش کے لئے جم اور اسپورٹس
کا بھی انتظام ہے –
حیدرآباد میں
قایم ایم ایس IAS اکیڈمی گزشتہ پانچ سالوں سے سول سروسس کے
امتحان کی تیا ری کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے مفت اقامتی آئی اے ایس
کوچنگ کا انتظام کر رہی ہے –
ایم ایس آئی اے ایس اکیڈمی کے اغراض و
مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے ایم ایس کے منیجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے کہا کہ
ملک قوم و ملت کیلئے بہتر بیوروکریٹس تیار کرنے میں اپنی اعانت کے
مقصد سے ایم یس نے خدمت مہم کے تحت آئی اے ایس اکیڈمی کا آغاز
کیا تھا اور الله کے فضل سے صرف چار سال کے اندر ہی اسکے پھل آنا شروع
ہو چکے ہیں اور امسال دو طلبہ فیضان احمد اور حارث سمیر نے نمایاں کامیابی حاصل کی
-