the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پاکستان/دبئی میں منعقد ہونے والی آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کون سی ٹیم جیتے گی؟

آسٹریلیا
انڈیا
پاکستان

حیدرآباد، 15 مارچ 2025 (پریس نوٹ) ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے راجندر نگر، حیدرآباد میں ایم ایس حفظ اکیڈیمی کی دسویں شاخ کا شاندار آغاز کیا ہے۔ اس نئے کیمپس کا افتتاح رکن پارلیمنٹ جناب اسد الدین اویسی صاحب کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے سینئر مینجمنٹ کے اراکین نے بھی شرکت کی۔ یہ توسیع ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی نئی نسل کے حفاظ کو منظم اور ذاتی رہنمائی کے ذریعے تیار کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔  

ایم ایس حفظ اکیڈیمی نے اپنے آغاز سے لے کر اب تک نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، جس میں اب تک 8 بیچز میں طلبہ کا داخلہ ہوا ہے اور 371 حفاظ کامیابی کے ساتھ حفظ قرآن کی تکمیل کر چکے ہیں۔ اکیڈیمی کا مقصد 2036 تک 10,000 حفاظ تیار کرنا ہے، جس کے لیے کیمپس کے نیٹ ورک میں توسیع کا کام جاری ہے۔  

ایم ایس حفظ اکیڈیمی میں حفظ کا پروگرام دو سالہ مدت پر مشتمل ہے، جس میں داخلے کے لیے واضح معیار مقرر ہے۔ لڑکوں کے لیے پانچویں جماعت کی تکمیل اورلڑکیوں کے لیے چوتھی جماعت کی تکمیل ضروری ہے۔ اکیڈیمی نے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے الگ الگ کیمپس قائم کیے ہیں تاکہ ایک توجہ اور آرام دہ تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔ یہ پروگرام ایک منظم اورمیموری ٹکنکس پر مبنی تعلیمی طریقہ کار کے تحت تیار کیا گیا ہے، جس میں ہر طالب علم کو ذاتی رہنمائی اور مکمل تعاون فراہم کیا جاتا ہے۔  

ایم ایس حفظ اکیڈمی کے فی الحال 9برانچز حیدرآباد اور دہلی میں کام کر رہے ہیں۔ حیدرآباد میں 6 برانچز وجیانگر کالونی ،سنتوش نگر ، مراد نگر ، چارمینار ، کنگ کوٹی اور ٹولی چوکی میں قائم ہیں  جبکہ دہلی میں 3 برانچز ذاکر نگر ، موج پور اور



سیتارام بازار میں قائم ہیں۔  

راجندر نگر کیمپس کا قیام ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کےسال 2036 تک 10,000 حفاظ تیار کرنے کے مشن کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ اکیڈیمی سے حفظ مکمل کرنے کے بعد طلبہ اپنی ریگولر تعلیمی زندگی جاری رکھتے ہوئے آگے مزید کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں۔ ایم ایس حفظ اکیڈیمی کے طالب علم حافظ عبد المحیط ثمال اس کی ایک بہترین مثال ہیں جنہوں نے نرسری سے لے کر جونئر کالج تک ایم ایس میں ہی تعلیم حاصل کی ہے ۔ حافظ عبد المحیط ثمال نے اس سال باوقار جے ای ای مین امتحان میں 99.86 پرسنٹائل مارکس اسکور کرتے ہوئے تاریخ رقم کی ہے۔
 
ایم ایس حفظ اکیڈیمی کی دسویں شاخ کے افتتاح کے موقع پر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے بانی و چیئرمین جناب محمد لطیف خان نے کہا: "راجندر نگر میں ہماری دسویں برانچ کا افتتاح ہمارے اس عزم کا مظہر ہے کہ ہم طلبہ کو ایک منظم اور معاون تعلیمی ماحول میں حفظ قرآن کی معیاری تعلیم فراہم کریں گے۔ ہمارا مقصد طلبہ کو حفظ قرآن کے ساتھ ہی ساتھ تربیت پر مبنی عصری تعلیم کے ذریعہ انکی ذاتی زندگی میں بھی کامیاب بنانا ہے۔"  
ایم ایس حفظ اکیڈیمی کا نیا کیمپس  ایم ایس کے لئے  تعلیم کے میدان میں ایک اہم سنگ میل ہے، جو ہندوستان میں حفظ  القرآن کی تعلیم کے ایک نمایاں ادارے کی حیثیت سے ابھر کر سامنے آیا ہے۔

ایم ایس حفظ اکیڈیمی راجندر نگر برانچ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈائریکٹر س محمد انور احمد ، ڈاکٹر معظم حسین ، ایکزیکٹیو ڈائریکٹرز محمد اویس خان اور محمد الیاس خان کے علاوہ مجلس اتحاد المسلمین کے
کارپوریٹرس محمد راشد فراز الدین ، سرفراز صدیقی اور ایم ایل سی مرزا رحمت بیگ نے شرکت کی ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.