the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے
یوم آزادی پرمنعقدہ تقریب میں46  حفاظ اور 25 حافظات کی دستاربندی

حیدرآباد ۔15 اگسٹ (پریس ریلیز)ایم ایس حفظ اکیڈیمی کا چھٹواں جلسہ تکمیل حفظ القرآن و دستاربندی کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ یہاں اکیڈیمی کی آٹھویں بیاچ کے 71 طلباء کو تکمیل حفظ قرآن پر ان کی دستاربندی کرتے ہوئے انہیں اسنادات اورمومنٹوزسے نوازا گیا  جس میں46  حفاظ اور 25 حافظات   شامل ہیں۔  اس موقع پرمہمان خصوصی حضرت مولانا ابوطالب رحمانی رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے قرآن مجید کے حفظ کی تکمیل کرنےوالےطلباء ، ایم ایس حفظ اکیڈیمی کے اساتذہ اور والدین کو مبارکباد پیش کی ۔

اس جلسہ میں 25 حافظات کی دستاربندی کے لیے  جلسہ گاہ میں پردہ کے ساتھ الگ اسٹیج کا انتظام کیا گیا تھا جس کی نگرانی ایم ایس کےوائس چیر پرسن نزہت صوفی خان نے کی۔

اس موقع پر بہترین تعلیمی ریکارڈ رکھنے والے طلباء کوحضرت عثمان بن عفان ؓ  ایوارڈ دیا گیا، اس کے علاہ ایک بیٹھک میں مکمل قرآن مجید سنانے والے طلباء کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ سال بھر میں بلاناغہ اسکول کو حاضر ہونے والے طلباء وطالبات کو توصیف نامے دیئے گئے۔

مولانا ابوطالب رحمانی نے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ امت کے بچوں کو عصری و دینی تعلیم دیتے ہوئے ادارہ ایک اہم ذمہ داری ادا کررہا ہے  آنے والے وقت میں اس کے بہترین نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے ملک کے کلچر کو بدلنے کے لئے تعلیم کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔

 ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے چیرمین جناب محمد لطیف خان نے جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علمائے دین نے اس ملک کی آزادی میں اہم کردار



ادا کیا ہے ۔ اس یاد کو تازہ رکھنے کے لئے ایم ایس  حفظ اکیڈیمی کا جلسہ تکمیل حفظ قرآن و دستاربندی کا اہتمام ہرسال  یوم آزادی   پرکیا جاتا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کی وجہ سے آج ہم اس ملک میں پرامن طور پر ایک بہتر زندگی گذاررہے ہیں۔ اس موقع پرجناب لطیف خان نے حفظ اکیڈیمی کے منفرد تدریسی نظام پر تفصیلی روشنی ڈالی ہے  جس  میں طلباء کومیموری   ٹکنیکس  کی مدد سے  حفظ کی تربیت دی جاتی ہے۔ایم ایس حفظ اکیڈیمی سے اب تک  371طلباء و طالبات نے حفظ مکمل کیا ہے۔ حیدرآباد کے علاقے آرام گھر میں واقع میٹروکلاسک گارڈن میں یہ پروگرام منعقد کیا گیا ۔جلسہ کا آغاز ایم ایس حفظ اکیڈیمی کے طلباء کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ جس کے بعد دیگر طلباء و طالبات نے نعت و نظم پیش کئے ہیں۔

مولانا مفتی نعیم قاسمی ڈائرکٹر ایم ایس حفظ اکیڈیمی نے اکیڈیمی کی تفصیلی کارکردگی پیش کی  ۔

مولانا محمد عبدالرحیم بانعیم نائب صدر مجلس علمیہ آندھراپردیش و تلنگانہ کی زیرصدارت جلسہ کاانعقاد عمل میں لایا گیا ۔  مولانا غیاث احمد رشادی  صدر صفا بیت المال انڈیا کوبھی طلباء  سے خطاب  کرنے کےلئے مدعو کیا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ بچوں میں ابتدائی تعلیم سے ہی دینی تعلیم کا نظم کیا جائے تو یہ بچے ساری زندگی ایمان و اسلام پر پختگی کے ساتھ قائم رہیں گے۔

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈآئرکٹر انور احمد نے    بھی طلبہ  کی دستاربندی میں حصہ لیا۔ جلسہ میں طلباء و طالبات ، والدین اور سرپرستوں کے علاوہ عوام نے شرکت کی ہے  ۔ایم ایس کےجونئر ڈائرکٹرمحمد اویس   خان نے مہمانوں ،طلباء  ان کےوالدین اور حاظرین کا شکریہ ادا کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.