the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
حیدرآباد 15/نومبر (پریس ریلز) ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کا دوروزہ سالانہ اسپورٹس ڈے پورے جوش و خروش کے ساتھ یوم اطفال کو اختتام پزیر ہوا۔
تقسیم انعامات مولانا بنعیم صاحب ‘ سینئر ڈائرکٹرس انور احمد ‘ معظم حسین‘ والی بال کے سابق کپتان کے وینکٹ نارائینا کے ہاتھوں ہوا ۔ 
چیف گیسٹ وینکٹ نارائنا جنہوں نے 10 برسوں تک انٹرنیشنل کھیلوں میں انڈین ٹیم کے کپتان کے طور پر نمائندگی کی‘ نے ایم ایس طلباءکی اسپورٹس کار کردگی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اگر طلبا اس لگن کو بنائے رکھیں تو عالمی سطح کے کھیلوں میں انکا پہنچنا یقنی ہے۔
سینئر ڈائرکٹر انور احمد نے اسپورٹس میں طلباءکی دلچسپی پراظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس اکیڈمی تعلیم کے ساتھ ساتھ اسپورٹس میں بھی طلباءکی تربیت کررہا ہے تاکہ وہ اسٹیٹ ‘نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر ملک کے لئے وقار حاصل کریں۔
دوسرے سینئر ڈائرکٹر معظم حسین نے اپنی تقرر میں کہا کہ ایم ایس کے نصاب میں اسپورٹس کو بھی اہمیت دی گئی ہے اسکولوں میں اسپورٹس ٹیچروں کو بحال کےا گیا ہے جو روزانہ طلباءکو اسپورٹس کی تعلیم دےتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس کی اس کوشش کا نتیجہ ہے کہ آج ایم ایس کے



طلباءڈسٹرکٹ‘ اسٹیٹ اور نیشنل سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہر کررہے ہیں اور ہر مقابلہ سے انعامات حاصل کرکے لوٹ رہے ہیں۔ گذشتہ سال نیشنل اور انٹرنیشنل سطح کے کمپیٹیشن میں ایم ایس کے چار سے زائد طلباءگولڈ اور سلورمیڈل حاصل کےا ۔
واضح رہے کہ ایم ایس کا سالانہ اسپورٹس میٹ بڑے پیمانے پر منعقد کےا جاتا ہے۔ لڑکوں اور لڑکیوں کے کھیل کو علیحدہ علیحدہ پارکوں میں منعقد کےا گیا تھا۔ لڑکوں کا ایونٹ ہاکی گراﺅنڈ میں جبکہ لڑکیوں کا ایونٹ کا اہتمام ریڈہلز گراو¿نڈ میں کےا گیا تھا۔ گورنمٹ کالج فارفزیکل ایجوکیشن کے انسٹرکٹر کی ٹیم کی نگرانی میں سارے ایونٹ مکمل کرائے گئے۔ لڑکیوں کے ایونٹ گورنمنٹ کا لج کی لیڈی انسٹرکٹر س کی نگرانی میں ہوئی جبکہ لڑکوں کے ایونٹ کالج کےلئے مرد انسٹرکٹر نے کروائے۔
دو روزہ اسپورٹس میٹ میں طلباءنے بیشتر ایونٹ میں حصہ لےا۔ جس میں سائیکل دوڑ‘ بیڈمنٹن ‘ کبڈّی قابل ذکر ہے‘ جبکہ فٹبال اور کرکٹ میں طلباءنے کافی جوش و خروش کا مظاہر کےا۔
اسپورٹس ڈے کا اغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اسکے طلباءنے مارچ پاسٹ اور گارڈ آف انر پیش کرنے کے بعد رنگارنگ کرتب کا مظاہرہ کےا۔ ایم ایس کے طلباءنے آرمی کے کرتب کی طرز پرترنگا کا ایک فن بھی پیش کےا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.