the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
اپنے ٹیچرس کے خدمات کےاعتراف کے طورپر ان کے لئےدبئی کے سفر کے انتظامات

حیدرآباد ۔ 3جون ۔ پریس نوٹ (پریس نوٹ) ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے ٹیچرس پر مشتمل 6 رکنی قافلہ حیدآباد سےدبئی پہنچ چکا ہے۔

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی اپنے اساتذہ کو حقیقی قوم کے معماروں کے طور پر  تسلیم کرتی  ہے اوریہ  مانتی ہے کہ ان کی لگن اور مہارت ادارے کی کامیابی کے لیے اہم ہیں۔ اساتذہ کے  خدمات  کو سراہتے ہوئے، یوم اساتذہ کے موقع پر اکیڈ یمی نے قرعہ اندازی کی تاکہ 25 اساتذہ کو ان کی شریک حیات یا خاندان کے رکن کے ساتھ غیر ملکی دورے پر جانے کے لیے منتخب کیا جا سکے،  اس موقع پر 22  مسلم اساتذہ کو عمرہ اور 3  غیر مسلم  اساتذہ کو دبئی کے لیے منتخب کیا گیا۔ اکیڈیمی نے سفر کے تمام  اخراجات بشمول سفر، رہائش، اور متعلقہ اخراجات  اپنے ذمہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

کستوری پدما، ایس بالا راجو اورجئے دیو سنگھ، ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی سے وابستہ ایسے تین خوش نصیب ٹیچرس میں سے ہیں جنہیں اس سال ٹیچرس ڈے کے موقع پر قرعہ کے ذریعہ منتخب کرتے ہوئے دبئی کے سفر پر روانہ کرنے کی خوشخبری سنائی گئی  تھی۔

گذشتہ نومبر 22 مسلم اساتذہ معہ ان کے شریک حیات یا محرم  44افراد کے لئےعمرہ کے سفر کے کامیاب انتظامات کے بعد اب ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے لئے منتخب اساتذہ   کےلئےسفر دبئی کے انتظامات کا وقت ہے ۔ چنانچہ یکم جون 2023 کو  اکیڈیمی نے 3 منتخب اساتذہ کو  اپنے  افرادخاندان  کے ہمراہ دبئی   کے 6 روزہ  دورہ پر روانگی کے جملہ انتظامات کئے۔ تین اساتذہ معہ ان کے افراد خاندان کل ملا کر 6افراد کا قافلہ کے  دبئی  روانگی سے پہلےایم ایس ایجوکیشن کے کارپوریٹ آفس مدعو کیا گیا۔ جس میں اساتذہ کو ان کے دستاویزات سفر حوالہ کیئےگئے۔ اس موقع پر ایم ایس کے سینیئر ڈائرکٹر محمد معظم حسین نے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اپنے اساتذہ کو



بیرونی سفر عمرہ یا دبئی کو روانہ کرنے کا ایم ایس  کےانتظامیہ کا فیصلہ اساتذہ   کے لگن  اور ان کی  انمول    خدمات کا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیچرس ڈے کے موقع پر  اساتذہ کے  خدمات  کےاعتراف  کے طور پر انہیں عمرہ  یابیرونی مملک روانہ کرنے کا سلسلہ اس تعلیمی سال بھی جاری رہے گا ۔

ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی میں شعبہ ہندی کے صدر جئے دیو سنگھ  جو اپنی زوجہ کے ساتھ دبئی کے سفر کے لیئے روانہ ہوئے انہوں نے دبئی کے لیئے اپنا نام منتخب ہونے پر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے چیرمین محمد لطیف خان، منیجنگ ڈائرکٹر انور احمد اور سینئر ڈائرکٹر ڈاکٹر معظم حسین اور منیجمنٹ کے دیگر اراکین کا شکریہ ادا کیا۔

ایم ایس  کرئٹیو اسکول میں  تلگو کی ٹیچر کستوری پدما  اپنے خاوند کے ساتھ دبئی کے سفر کے  لئےروانہ ہوئیں انہوں نے  اس سفر کے لئے منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور ایم ایس کے ڈائرکٹرس کا شکریہ ادا کیا۔ کتسوری پدما کے خاوند بھاسکر نے ایم ایس کی اس سونچ کی تعریف کی اور کہا کہ اس طرح کے اقدم سے ٹیچرس کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔نوجوان  ایس بالا راجو جو ایم ایس  کرئٹیو اسکول میں فزیکل  ایکوکیشن  کےٹیچر ہیں اپنی والدہ کے ساتھ دبئی کے لیئے روانہ ہوئے  انہوں نے ٹیچرس ڈے کے موقع پر قرعہ کے ذریعہ اپنا نام منتخب ہونے پر کہا کہ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی میں پچھلے 7 سال سے خدمات انجام دے رہے ہیں  اور وہ ایم ایس  منیجمنٹ کے ساتھ کام کرکے بہت خوش ہیں اور دبئی ٹرپ کے لیئے  ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

حیدرآباد سے بذریعہ طیارہ دبئی  پہنچنے پرایم ایس کے اساتذہ کو فور اسٹار ہوٹل میں ٹہرایا گیا ۔جس میں ان کے لئے طععام کا بھی انتظام ہے۔ فی الحال ایم ایس کے اساتذہ اپنے سفر دبئی سے  محظوظ ہورہے ہیں ۔ اس دوران انہوں نے مشہور زمانہ برج الخلیفہ ، پام جمیرہ  بیچ اور فیوچر میوزیم کو وزٹ کیا ہے اور اس کے علاوہ مزید مقامات کو دیکھنے کا ارادہ ہے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.