the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
عازمین عمرہ کے قافلہ کو چیرمین محمد لطیف خان نے  جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

حیدرآباد۔ 27 نومبر (پریس ریلیز) ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی جانب سے لگاتار دوسرے سال اسٹاف ممبرس او ر ان کے ساتھ انکے شریک حیات یا محرم کو عمرہ کے لئے روانہ کیا گیا۔ گذشتہ کی طرح اس سال بھی جملہ پچاس عازمین کو عمرہ کےلئے روانہ کیا گیا۔ اس سلسلہ میں عازمین عمرہ کی روانگی سے پہلے ایم ایس کے کارپوریٹ آفس واقع مانصاحب ٹینک میں ایک تقریب منعقد کی گئی اس موقع پر چیرمین محمد لطیف خان، منیجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے حیدرآباد سے عمرہ کے لئے روانہ ہونے والے اسٹاف اور ان کے افراد خاندان کا استقبال کیا ۔  ایم ایس کے اسٹاف کے لئے لگاتار دوسرا موقع ہے جس کے ذریعہ انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کا موقع ملا گذشتہ سال بھی اسی طرح ایم ایس کے اسٹاف کے پچاس اراکین کو عمرہ کے لئے بھیجا گیا تھا ۔ لگاتار دو سال سے ٹیچرس ڈے کے موقع پر قرعہ کے ذریعہ اسٹاف ممبران کا  عمرہ کے لئے انتخاب کیا جا رہا  ہے جن کے تمام اخراجات ایم ایس اپنے ذمہ لیتی ہے



۔


منتخب عازمین کی روانگی سے قبل  عازمین عمرہ کو پاسپورٹ اور ضروری دستاویزات حوالے کیا گیا ۔ 
عازمین کو ایم ایس کارپوریٹ آفس واقع مانصاحب ٹینک سے حیدرآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک کے لئے بسوں کے قافلہ  کو تلبیہ کی گونج کے ساتھ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے چیرمین محمد لطیف خان نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ایم ایس  مینجمنٹ ، رشتہ داروں اور ساتھیوں نے عازمین کو جذباتی لمحات کے ساتھ رخصت کیا۔جس سے ایک پُرجوش اور انتہائی خوشی سے بھرا ہوا ماحول بنا ہوا تھا۔

حیدرآباد کے  عملے کے ارکان کی طرح ممبئی اور نئی دہلی سے منتخب ایم ایس کےاسٹاف ممبران  بھی ہوائی سفر  کے ذریعہ جدہ پہنچے۔  اس طرح یہاں پہنچ کر  ایک ساتھ، اُنہوں نے اپنے روحانی سفر کے اگلے مرحلے کا آغاز کیا۔
ایم ایس عمرہ گروپ کے 60 عازمین   جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر  سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر معظم حسین  اور مولانا محمد عبدالرحیم بانعیم نائب صدر مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھرا نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس کے بعد عازمین عمرہ جدہ سے مكہ کے لئے روانہ ہوئے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.