the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ٹیچرس ڈے کے ضمن میں 10 روزہ  جشن کا  انعقاد

حیدرآباد، 26 اگست، 2022 (پریس نوٹ) اساتذہ ہماری طرف سے  احترام کے مستحق ہوتےہیں۔ وہ اپنی ساری توانائیاں بچوں کو پڑھانے اور ان کی رہنمائی کے لیے وقف کر دیتے ہیںلیکن ان کی خدمات کو اتنا  تسلیم نہیں کیا جاتا جس کے  وہ مستحق ہوتے ہیں۔اس احساس کے مد نظر ایم ایس ایجوکیشنل اکیڈیمی نے دس روزہ پروگرام کے ذریعے اپنے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔  اس  جشن  سے متعلق  میڈیا کوواقف کروانے کے لئے  ایم ایس کے کارپوریٹ آفس میں ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اس موقع پر محمد لطیف خان، چیئرمین ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی نے کہا کہ ایک تعلیمی ادارے کے طور پر ہم اپنے بہترین اساتذہ کی خوبیوں کو  اجاگر کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ہم  نے  انہیں نیشن بلڈرز کا نام دیا۔ اس وقت ہمارے ساتھ 1770 اساتذہ کام کر رہے ہیں۔
اس مہم کا مقصد ہمارے  طلباء کو  ترغیب دیں تاکہ ان میں اساتذہ کے لئے احترام کا جذبہ پیدا  ہو۔
لہٰذا ہم 10 دن پر  مشتمل تقا ریب کا اہتمام کر رہے ہیں جس  کے دوران ہم اساتذہ کی خدمات  کو  تسلیم  کرتے  ہوئے ا نہیں  انعامات سے نوازیں گے ۔
ان تقاریب کا آغاز 27 اگست کو ہمارے تمام اداروں میں اساتذہ کے ریڈ کارپٹ استقبال کے ساتھ  ہوگا اور 05 ستمبر کو یوم اساتذہ پر  اس جشن کا اختمام ہوگا۔
10 روزہ  ٹیچرس ڈے تقاریب کے دوران  مختلف مشاغل اور گیمس جیسے پاٹ  لاک اور رول ریورسل اور دیگر سرگرمیوں پر مشتمل ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ



ہمارے طلباء اور اساتذہ کے درمیان بہتر تعلق قائم ہو۔
محمد لطیف خان نے آگے کہا کہ
ہم اپنے اساتذہ کو عمرہ پر بھیجنے کا منصوبہ بھی رکھتے ہیں۔  اس مقصد کے لئےاس سال  قرعہ اندازی کے ذریعے 25 اساتذہ کا انتخاب کیا جائے گا  ۔ ہر منتخب  ٹیچر کے ساتھ ان کی شریک حیات کو بھی عمرہ کی  سعادت حاصل کرنے کا موقع  دیا جائے گا۔
ایم ایس کی انتظامیہ کی طرف سے دس لاکھ روپے کے تعاون سے ٹیچرز ویلفیئر فنڈ بنایا جائے گا۔ یہ فنڈ ہمارے اساتذہ کی مدد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ایسے مواقع جیسے بیٹیوں کی شادیاں، بچوں کی اعلیٰ تعلیم اور یا کوئی طبی ایمرجنسی  میں  اس فنڈ  کے ذریعہ ان کی  مدد کی جائے گی  ۔یہ فنڈ سنگین بیماریوں میں مبتلا اساتذہ کا بھی احاطہ کرتا ہے۔ اس  کے لئے ایک ایم ایس کے ایک لاکھ سابق طلباء سے تعاون لیا  جائے گا۔  ایم ایس کے  موجودہ طلبہ بھی اگر چاہیں تو اس فنڈ  میںاپنا تعاون  پیش کرسکتے ہیں۔ ایم ایس کے  تمام تعلیمی اداروں  کے لئے  ہمارے اساتذہ کے بچوں کو فیس میں 50 فیصد رعایت بھی فراہم  کی جائے گی۔
دس روزہ  جشن کے اختمام پر   05 ستمبر  یوم اسا تذہ  موقع پر ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس موقع پر ہمارے تمام اساتذہ کو تحائف، ایوارڈز اور اسناد سے نوازا جائے گا جبکہ دس سال سے زیادہ تجربہ رکھنے والے سینئر اساتذہ کو تہنیت پیش کی جائے گی۔  اسی دن تمام اساتذہ کا میڈیکل چیک اپ  کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
 
محمدلطیف خان نے  آخر میں کہا کہ  دس روزہ یوم اساتذہ کی تقریبات کے  شاندارانعقاد کے لیے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے ایک کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.