the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
حیدرآباد،18جنوری(پریس نوٹ) اپنی طرز کی اولین نمائش انڈیا انٹرنیشنل حلال ایکسپو 2020 کا افتتاح آج حیدرآباد کے ہائی ٹیکس اکزیبیشن سنٹر ، ہائی ٹیک سٹی میں عمل میں آیا- جس میں ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کا اسٹال عوامی توجہ کا مرکز بنا، 18جنوری سے 20 جنوری 2020 تک چلنے والے اس سہ روزہ بین الاقوامی سطح کے اکزیبیشن میں قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے درجنوں سے زائد بزنس اسٹالس لگائے گئے ہیں جو حلال پروڈکٹس اورسروسیز کے کاروبار سےمنسلک ہیں- اس سہ روزہ بین الاقوامی نمائش کی ٹائٹیل اسپانسر ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی ہے-
ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے چیئرمین محمد عبدالطیف خان نے بتایا کہ یہ حلال ایکسپو ہندوستان میں اپنی نوعیت کا اولین نمائش ہے جس میں شرعی طرز سے کٹے جانے والے کاروبار اور تجارت کو عاوم کے سامنے آجاگر کرنا ہے تاکہ وہ اسلامی اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے اپنی زندگی میں وہ حلال مصنوعات  کا استعمال کریں، ساتھ ہی ساتھ اسلامی اصولوں پر حلال مصنوعات کو تیار کرنے و الی کمپنیوں کو فروغ دیا جاسکے-
اس نمائش



میں انڈیا ، ملائیشیا، ترکی، ایران سمیت کئی ممالک کے اسٹالس لگائے گئے ہیں- جن مصنوعات اورسروسیز کے اسٹالس لگائے گئے ہیں ان میں شرعی لباس ، کاسمیٹکس، فیشن ، میڈیکل اینڈ ہیلتھ کیئر، مشروبات، اسلامک فنانس، حلال ٹورس، تعلیمی ادارے اور یونیورسٹیز چیر اینڈ کامرس، آئی ٹی شعبہ، انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی شامل ہے-ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے اسٹالس عوام کی توجہ کا مرکز بنا رہا- جہاں مائینڈ میپنگ کے ذریعہ بڑے ہی کریٹیو انداز میں حلال اور حرام کی وضاحت کی گئی ہے-
ایم ایس کے اس اسٹالس میں انسانی شعبہ زندگی کے ہر پہلو کو نہایت ہی کریٹیویٹی کے ساتھ اجاگر کیا گیا ہے اور کون کون سی چیزیں حلال ہیں جنہیں ہمیں عمل میں لاتا ہے اور کن کن حرام چیزوں سے ہمیں روزآنہ سابقہ پڑتا ہے - ان سے اجتناب کرنا ہے- یہ سادے پہلو کو نہایت ہی سلیقے کے ساتھ مائینڈ میپنگ کے ذریعہ اجاگر کیا گیا ہے-
ایم ایس کے طلبا نے اسٹالس کے افتتاح کے موقع پر قومی ترانہ بھی گایا، اس موقع پر چیئرمین محمد عبدالطیف خان سمیت ایم ایس کے دیگر ڈائریکٹرس بھی موجود تھے-

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.