آن لائن ٹسٹ 26 نومبر اور 04 دسمبر کو منعقد ہوگا
چالیس منتخب طلبہ IIT یا NEET انٹرنس کورسز میں 2 سال کے لیے 5 لاکھ روپئے تک کی اسکالرشپ حاصل کرسکتے ہیں
حیدرآباد ۔29 ؍ اکٹوبر
ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے انتظامیہ نے اس سال کے ایم ایس لطیفی 40 اسکالرشپ ٹیسٹ کی تواریخ کا اعلان کردیا ہے۔تمام10 ویں کلاس میں زیر تعلیم طلباء و طالبات اس اسکالرشپ ٹیسٹ کو لکھنے کے اہل ہیں۔یہ ٹیسٹ آن لائن لیا جائے گا ۔ ملک بھر اور خلیج میں مقیم طلبہ اپنے گھر سے 26 نومبر 2022 یا 04 دسمبر 2022 کو اس ٹیسٹ میں شرکت کر سکتے ہیں یا دونوں امتحان لکھ سکتے ہیں، اس صورت میں دونوں میں سے حاصل
کردہ بہترین نشانات پر غور کیا جائے گا۔
اور اس طرح میرٹ کے ذریعہ 40 طلبہ کو منتخب کرتے ہوئے انہیں دو سالوں میں 5 لاکھ کی اسکالرشپ دی جائے گی ۔ وہ انٹر میڈیٹ(10+2)کی تعلیم کے ساتھ لطیفی 40 کے IIT یا NEET انٹرنس کورس کے لیے حیدرآباد میں قائم خصوصی کیمپس میں رہائشی اور غیر رہائشی دونوں تعلیمی پروگرامس کے لئے درخواست دے سکتےہیں۔اس کے لئےکوئی پوشیدہ چارجز نہیں ہوں گے اور ان کی مکمل تعلیم اور بورڈنگ دو سال تک مفت ہو گی۔
رجسٹر کرنے کے لیے ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کی ویب سائٹ www.mseducationacademy.in دیکھی جا سکتی ہے۔
مزید تفصیلات جاننے کے لیے 9573519922 پر کال کریں۔