the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
75 ویں سالگرہ کے موقع پر ایم ایس کے سات اہم اعلانات
حیدرآباد ۔ 15 اگسٹ (پریس نوٹ) ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے آزادی کی 75 ویں سالگرہ تقریب کوملک کی ترقی میں اپنا تعاون دینے کے جذبہ کے تحت منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم ایس کے چیئرمین محمد لطیف خان نے 75ویں یوم آزادی کے موقع پرسب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے
7 سات اہم اعلانات کئے جس میں نیشنل ٹیلنٹ سرچ، دوبارہ نیٹ اورآئی آئی ٹی انٹرنس ٹیسٹ ، اورکلاٹ،سی اے فائونڈیشن کے خواہشمند طلبہ کے لئے خوشخبری ہے۔ ساتھ ہی ساتھ، لطیفی فارٹی و ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی میں شامل نشستوں کی تعداد میں اضافہ اور اس کے علاوہ ایم ایس کے اسٹاف کو عمرہ پر بھجوا نے سے متعلق اعلانات شامل ہیں۔
ٓمحمد لطیف خان نے ان اعلانات کوتفصیل سے بتاتے ہوئے کہاکہ ایم ایس کے ایسےطلبہ جو نیشنل ٹیلنٹ سرچ کوالیفائی کریں گے ایسے ہر ایک طالب علم کو 75ہزار روپئے کے نغد انعامات دیئے جائیں گے۔ دوسرا اعلان یہ ہے کہ
ایسے طلبہ جو دوبارہ نیٹ یا آئی آئی ٹی انٹرنس دینے کے خواہشمند ہیں انہیں 75لاکھ روپئے پر مشتمل اسکالر شپس فراہم کیےجائیں گے جس کےتحت انہیں ایم ایس کے اداروں میں
مفت تعلیم اور لاڈجنگ و بورڈنگ کے انتظامات کئے جائیں گے۔
معاشرہ میں قابل وکلا کو شامل کرنے میں اپنے تعاون کے لئے ایم ایس کے ایسے طلبہ کو جو وکالت کے میدان میں داخل ہونا چاہتے ہیں ان میں سے 75طلبہ کو منتخب کرتے ہوئے انہیںاس سال فری کامن لا اڈمیشن ٹسٹ ، کلاٹ کی کوچنگ فراہم کی جائے گی ۔ یہ اس موقع پر کیا جانے والا تیسرہ اعلان تھا ۔
اپنے چوتھے اعلان کے تحت محمد لطیف خان نےکہا



کہ چارٹرڈ اکاونٹنسی میں دلچسپی رکھنے والے 75 طلبہ کو ایم ایس کےجونئر کالجس میں داخلہ دے کر انہیں فری سی اے فاونڈیشن کورس کی تربیت فراہم کی جائے گی۔
ایم ایس کی جانب سےپانچواں اعلان یہ ہے کہ باوقار ایم ایس لطیفی40 میں طلبہ کی گنجائش کو بڑھا کر 40 سے 75 کیا جائے گا۔
اور اس موقع پر کئے جانے والے چھٹے اعلان کے تحت ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی میں 30 طلبہ کے ان ٹیک کو بڑھا کر 75 کر دیا جائے گا۔
ایم ایس کے چئیر مین محمد لطیف خان کا ماننا ہے کہ ایم ایس ایجوکیشن کی کامیابی میں سب سے اہم رول ادا کرنے والے ٹیچرس کی ہمت افزائی کی جائے اس کے لیے اگلے تین سالوں میں ایم ایس کے75 اساتذہ کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کا موقع فراہم کروایاجائے گا جس کےمکمل اخرا جات ایم ایس برداشت کرے گا۔
محمد لطیف خان نے خواہشمندطلبہ سے اپیل کی کہ وہ ان اعلانات سے فائدہ اٹھائیں۔
آج ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے مینیجنگ ڈائریکٹر انور احمد نے پچہتر ویں یوم آزادی کے موقع پر مجاہدین آزادی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ممتاز مجاہدین شہید طرہ باز خان ، تحریک آزادی کو جئے ہند کا نعرہ دینے والے عابد حسین زعفرانی اور قومی ترنگہ کے ڈیزآیننر سریہ طیب جی کو یاد کیا۔
انور احمد نے کہا کہ حیدرآبادی مجاہدین آزادی کے کارناموں کو سن کر ایک ہندوستانی ہونے کے ساتھ ہی ساتھ ایک حیدرآبادی ہونے پر بھی فخر محسوس ہوتا ہے۔انور احمد نےاکیڈیمی کے کارپوریٹ آفس واقع این ایم ڈی سی ماں صاحب ٹینک ، پر رسم پرچم کشائی انجام دیا اوراس موقع پر جشن میں شریک اسٹاف کو پچہتر ویںیوم آزادی کی مبارکباد پیش کی ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.