the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد ۔ 15 آگسٹ (پریس نوٹ) ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے مینیجنگ ڈائریکٹر انور احمد نے پچہتر ویں یوم آزادی کے موقع پر اکیڈیمی کے کارپوریٹ آفس واقع این ایم ڈی سی ماں صاحب ٹینک، پر رسم پرچم کشائی انجام دی۔
اس موقع پر انور احمد نے جشن میں شریک اسٹاف کو پچہتر 75ویں یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی۔ اور انہیں خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم آزادی کے لیے کے لیے دی گئی قربانیوں کو کبھی فراموش نہ کریں۔
مجاہدین آزادی نے اپنی سب سے اہم  چیز یعنی اپنی جانوں کا نذرانہ اس لیے پیش کیا تھا کہ آنے والی نسلیں آزاد رہیں ۔  اور اب ہمارا فرض ہے کہ نہ صرف ہم انکی قربانیوں کو یاد رکھیں بلکہ ہماری آنے والی نسلوں کو انکے کارناموں سے واقف کروائیں ۔ انور احمد نے کہاکہ اس ملک کی تاریخ کو توڑ مڑوڑ کر پیش کیا جا



رہا ہے
  جس طرح ہمارا ملک مختلف مذاہب اور تہذیبوں کا گلدستہ ہے اسی طرح آزادی کی لڑائی میں سب نے مل جل کر حصہ لیا انہوں نے زور دے کر کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ آزادی کی لڑائی میں مسلمانوں کی شراکت سے بھی نئی نسل کو واقف کروایا جائے۔
  انہوں نے کہا کہ 1857 کی پہلی جنگ آزادی میں شہید مسلم علماء کی تعداد 27ہزار ہے ۔ انہوں نے مزید زور دے کر اساتذہ سے کہا کہ وہ اس متعلق قلمبند واقعات بارے میں معلومات حاصل کریں اور طلباء کو واقف کروائیں ۔
رواں سال ایم ایس کے قیام کا تیسواں 30 سال ہے۔ اس موقع پر انور احمد نے اسٹاف کو ایم ایس کے قیام کی تیس ویں سالگرہ کی بھی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ایم ایس کے تیس سالہ کامیاب سفر میں نہ صرف مینجمنٹ  بلکہ  ادارہ سے منسلک پورے عملہ نے اپنا رول ادا کیا جسے وہ دل سے تسلیم کرتے ہیں ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.